اردو

urdu

ETV Bharat / sports

بھارتی بیڈمنٹن ٹیم تھائی لینڈ روانہ

تھائی لینڈ اوپن کے لیے بھارتی بیڈمنٹن ٹیم تھائی لینڈ روانہ ہوگئی ہے۔ ٹورنامنٹ کا آغاز 12 جنوری سے ہوگا۔

بھارتی بیڈمنٹن ٹیم
بھارتی بیڈمنٹن ٹیم

By

Published : Jan 4, 2021, 10:59 PM IST

سابق نمبر ایک بیڈمنٹن کھلاڑی سائنا نہوال، ریو اولمپکس میں چاندی کا تمغہ جیتنے والی پی وی سندھو، بی سائی پرنیت اور کدامبی شری کانت سمیت بھارتی بیڈمنٹن ٹیم اس مہینے ہونے والے تھائی لینڈ اوپن کے لیے روانہ ہوگئی۔

چین اور جاپان کی ٹیم کے اس ٹورنامنٹ سے دستربردار ہونے کی وجہ سے بھارتی ٹیم کے پاس اس ٹورنامنٹ میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کا سنہری موقع ہوگا۔

سائنا نہوال، سائی پرنیت اور شری کانت اتوار کے روز تھائی لینڈ کے لیے روانہ ہوئے جبکہ عالمی چیمپئن پی وی سندھو لندن سے تھائی لینڈ کے لیے روانہ ہوئیں۔

کورونا کے سبب ڈنمارک اوپن اور سارلورلکس سُپر 100 اوپن کا ہی گزشتہ سال انعقاد کیا جاسکا تھا۔

کورونا کی وجہ سے کھیلوں کی سرگرمیاں متاثر ہونے کے بعد شری کانت کے علاوہ بھارتی بیڈمنٹن ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں کا یہ پہلا بین الاقوامی ٹورنامنٹ ہے۔ یونویکس تھائی لینڈ اوپن کا انعقاد 12 سے 17 جنوری اور ٹویوٹا تھائی لینڈ اوپن 19 سے 24 جنوری تک ہونا ہے۔

بھارتی ٹیم میں ساتوِک سائیراج رنکی ریڈی اور چراغ شیٹی کے ساتھ ڈبلز کھلاڑی اشونی پونپا اور این سکی ریڈی بھی شامل ہیں۔

دنیا کے نمبر ایک بیڈمنٹن کھلاڑی کینٹو موموٹا کے کورونا متاثر ہونے کے بعد جاپان نے اس ٹورنامنٹ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا جبکہ چین کورونا کی وجہ سے پہلے ہی ٹورنامنٹ سے ہٹ چکا ہے۔ ایسے میں بھارتی ٹیم کے پاس بہترین کارکردگی کا موقع رہے گا۔

ساتوک سائیراج نے بتایاکہ طویل عرصہ کے بعد تھائی لینڈ سے کورٹ میں واپسی کریں گے۔ اس کے لیے کافی پُرجوش ہیں۔

اس کے علاوہ پروپلی کشیپ نے بھی کہا کہ طویل عرصے کے بعد پہلا ٹورنامنٹ تھائی لینڈ اوپن کے لیے کافی پرجوش ہوں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details