فیڈرر کی شاندارواپسی، استومن کوہرایا - اسپورٹس خبر ای ٹی وی بھارت
سال کا اپناچوتھا میچ اورتیسرا ٹورنامنٹ کھیل رہے سابق نمبرایک سویزرلینڈ کے راجرفیڈرر نے سال کے دوسرے گرینڈ سلیم فرنچ اوپن میں شاندارواپسی کی ہے۔ آٹھویں سیڈ یافتہ فیڈرر نے کوالیفائر ڈینس استومن کو پیر کے روز پہلے راؤنڈ میں 3-6، 4-6، 2-6 سے شکست دے کر دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنالی۔
2009 میں فرنچ اوپن کے فاتح رہ چکے 39 سالہ فیڈرر نے 2020 میں دوبار گھٹنے کی سرجری کرائی تھی اورتقریباً پورا سال کورٹ سے باہر رہے تھے اوروہ اس سال دوحہ اورجینیوا میں اے ٹی پی 250 ٹورنامنٹوں میں کھیلے تھے جہاں ان کا 2-1 کاریکارڈ رہا۔
فیڈرر کوفرنچ اوپن کے پہلے راونڈ میں استومن کے خلاف تینوں سیٹ میں ایک بھی بریک پوائنٹس کاسامنا نہیں کرنا پڑا اور اس جیت کے ساتھ انہوں نے ازبک کھلاڑی کے خلاف اپنا ریکارڈ 0-8 پہنچادیا۔
فیڈرر کا دوسرے راونڈ میں 2014 کے یوایس اوپن چیمپئن کروشیا کے مارن سلِچ سے مقابلہ ہوگا۔ جنہوں نے فرانس کے وائلڈ کارڈ کھلاڑی آرتھر رنڈرکنیچ کو 2-6، 1-6، (6)6-7 سے شکست دی۔ فیڈرر 11 ویں بار سلچ کامقابلہ کریں گے جن کے خلاف ان کا 1-9 کا شاندارریکارڈ ہے۔ دونوں کے درمیان 2017 ومبلڈن فائنل اور 2018 آسٹریلین اوپن کے فائنل میں مقابلہ ہوچکا ہے۔ اوردونوں بار سوس کھلاڑی جیتے تھے۔