اردو

urdu

ETV Bharat / sports

'اپنی اکیڈمی سے چیمپیئن شٹلر تیار کروں گی'

حیدرآباد میں اپنی اکیڈمی کھولنے جا رہی سینیئر ڈبلز بیڈمنٹن کھلاڑی جوالہ گٹا نے کہا ہے کہ ان کا مقصد اس اکیڈمی سے ملک کے لیے چیمپیئن شٹلر تیار کرنا ہے۔

'اپنی اکیڈمی سے چمپئن شٹلر تیار کروں گی'
'اپنی اکیڈمی سے چمپئن شٹلر تیار کروں گی'

By

Published : Dec 10, 2019, 8:49 PM IST

عالمی چمپئن شپ اور دولت مشترکہ کھیلوں کی میڈلسٹ جوالہ گٹا نے یہاں پارلیمنٹ اور سابق مرکزی وزیر راجیو پرتاپ روڈھي، دو مرتبہ کے اولمپک میڈلسٹ پہلوان سشیل کمار اور اولمپک تمغہ فاتح مکے باز وجیندر سنگھ کی موجودگی میں جوالہ گٹا اکیڈمی آف ایکسی لینس کھولنے کا اعلان کیا۔

اس موقع پر ان کے والد کرانتی گٹا بھی موجود تھے۔جوالہ اپنی اکیڈمی حیدرآباد کے رنگاریڈی ضلع میں موناباد واقع سجاتا اسکول میں کھولنے جا رہی ہیں جہاں بیڈمنٹن کے ساتھ ساتھ کچھ اور کھیلوں کے کھلاڑی بھی تیار کئے جائیں گے۔

روڈھي، سشیل اور وجیندر نے جوالہ کو اس اقدام کے لئے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ جس طرح انہوں نے بین الاقوامی سطح پر تمغے جیت کر ملک کا فخر بڑھایا تھا اسی طرح وہ اپنی اکیڈمی سے چمپئن کھلاڑی تیار کر کے ملک کا فخر بڑھائیں گي۔

'اپنی اکیڈمی سے چمپئن شٹلر تیار کروں گی'

اس اکیڈمی کے لئے فنڈز اکٹھا کرنے کے مقصد سے جوالہ کے والد نے اپنی جائیداد تک فروخت کر ڈالی تاکہ ان کی بیٹی کا ایک ٹاپ اکیڈمی بنانے کا خواب پورا ہو سکے۔

جوالہ نے کہاکہ ملک کے لئے کھیلنا اور تمغہ جیتنا میرا ایک خواب تھا اور یہ اکیڈمی بھی میرا ایک خواب ہے۔ اگر اس اکیڈمی سے میڈلسٹ کھلاڑی نکلتے ہیں تو میں سمجھوں گي کہ میرا ایک اور خواب پورا ہو گیا۔ یہ دلچسپ ہے کہ حیدرآباد میں قومی بیڈمنٹن کوچ پلیلا گوپی چند کی پہلے ہی دو بیڈمنٹن اکیڈمی چل رہی ہیں اور اسی شہر میں جوالہ بھی اپنی اکیڈمی کھول رہی ہیں۔

اس تناظر میں پوچھے جانے پر ڈبلز کھلاڑی نے کہاکہ ہندستان ایک بڑا ملک ہے اور یہاں دیکھیں تو صرف دو ہی نام سائنا نہوال اور پی وی سندھو نظر آتے ہیں۔ میں چاہتی ہوں کہ میری اکیڈمی سے ملک کے لیے کئی چمپئن کھلاڑی نکلیں۔

جوالہ نے ساتھ ہی کہا کہ ان کی اکیڈمی میں بیڈمنٹن کے علاوہ کرکٹ، ٹینس اور تیراکی کے کھلاڑی بھی تیار کئے جائیں گے۔ لیکن بیڈمنٹن ان کی پہلی ترجیح ہے۔ انہوں نے کہاکہ میں سنگلز کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ ڈبلز کھلاڑیوں کو تیار کرنے کو بھی ترجیح دوں گی، کیونکہ ہمارے پاس ڈبلز میں اچھے نتائج نہیں آتے۔

اپنی اکیڈمی کے بارے میں بتاتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس کا 95 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔ اس میں بیڈمنٹن کے 14 کورٹ ہوں گے اور یہ اکیڈمی سجاتا اسکول میں واقع ہوگی جس نے ہمیں اکیڈمی کے لئے زمین دی ہے۔ اس میں 100 بچوں کے لئے ہاسٹل سہولت بھی ہوگی۔ عارف سر ہماری اکیڈمی میں کوچنگ عملے کے سربراہ ہوں گے۔

انہوں نے کہاکہ ہم کچھ غیر ملکی کوچ بھی لائیں گے کیونکہ ہندستان میں اچھے کوچز کی کمی ہے۔

جوالہ نے بتایا کہ وہ اپنی اکیڈمی میں اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کی مدد بھی لیں گی۔ انہوں نے مرکزی وزیر کھیل كرن ریجیجو سے ملاقات کی تھی جنہوں نے اس قدم کا خیر مقدم کیا ہے اور جوالہ کو اکیڈمی کے لیے ہر ممکن مدد دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ان کے والد کرانتی گٹا نے بتایا کہ انہوں نے اس اکیڈمی کے لئے اپنی جائیداد تک فروخت کردی ہے تاکہ ان کی بیٹی کا خواب پورا ہو سکے۔اس موقع پر موجود وجیندر نے جوالہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ یہاں اس کھلاڑی کی حمایت کرنے آئے ہیں اور مستقبل میں بھی انہیں اپنی حمایت کرتے رہیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details