اردو

urdu

ETV Bharat / sports

'پختہ تیاری ہی تمغہ جیتنے کی ضمانت ہوگی' - 'پختہ تیاری تمضہ جیتنے کی ضمانت ہوگی'

سابق بھارتی بیڈمنٹن اسٹار اور کھلاڑی گوپی چند نے کہاکہ پختہ تیاری ہی ٹوکیواولمپکس میں تمغہ جیتنے کی ضمانت ہوگی۔

'پختہ تیاری تمضہ جیتنے کی ضمانت ہوگی'
'پختہ تیاری تمضہ جیتنے کی ضمانت ہوگی'

By

Published : Jan 3, 2020, 7:39 PM IST

موجودہ کوچ اور سابق بیڈمنٹں کھلاڑی پلیلا گوپی چند نے کہا ہے کہ مضبوط تیاری کے ساتھ ہی اس سال ہونے والے ٹوکیو اولمپکس میں کھلاڑیوں سے اچھی کارکردگی کی امید کی جا سکتی ہے۔

بھارت کی دو ا سٹار اور اولمپک میڈلسٹ سائنا نہوال اور پی وی سندھو کو تیار کرنے والے گوپی چند نے کہا کہ ان کی ٹیم اس بار بیڈمنٹن کھلاڑیوں سے اچھی کارکردگی کی توقع کر رہی ہے، لیکن اس کے لیے تیاریوں کو پکا کرنا اہم ہو گا ۔

'پختہ تیاری تمضہ جیتنے کی ضمانت ہوگی'

قومی بیڈمنٹن کوچ نے کہاکہ ہم نے گزشتہ چند اولمپک کھیلوں میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ اس بار ہم عالمی چمپئن سندھو جیسی کھلاڑی کے ساتھ اولمپکس میں اتر رہے ہیں اور اگر ہم اپنی تیاریوں کو منظم طریقے سے عملی جامہ پہنا پاتے ہیں تو ٹوکیو میں یادگار کارکردگی کی امید کی جا سکتی ہے۔

بھارت کی اولمپک کانسی فاتح سائنا اور گزشتہ کھیلوں کی سلور فاتح سندھو سے تمغہ کی سب سے بڑی امید ہے۔ سندھو گزشتہ سال عالمی چمپئن بنی تھیں، جس کے بعد سے وہ ٹوکیو میں ملک کی سب سے بڑی تمغہ امید بھی مانی جا رہی ہیں۔

لیکن عالمی چمپئن بننے کے بعد سندھو کی کارکردگی میں کمی بھی آئی اور وہ مسلسل ٹورنامنٹوں کے ابتدائی دور میں ہی شکست سے دو چار ہوگئیں۔ حال میں گوانگزو میں دسمبر -2019 میں بي ڈبليوایف ورلڈ ٹور فائنل کے بھی اوپننگ میچ میں سندھو کو شکست کھانی پڑی تھی۔

عالمی چمپئن شپ جیتنے کے بعد سے سندھو پانچ مسلسل ٹورنامنٹوں کے ابتدائی دوروں میں باہر ہو گئیں۔ وہ چائنا اوپن، چائنا اوپن سپر 1000، کوریا اوپن، ڈنمارک اوپن اور فرانسیسی اوپن کے بھی فائنل تک نہیں پہنچ سکی ہیں۔اگرچہ گوپی چند مانتے ہیں کہ اچھی تیاری سے کھلاڑی اپنی فارم واپس حاصل کر سکتے ہیں۔

حکومت کے کھیلو انڈیا ٹورنامنٹ کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کھیلو انڈیا جیسے ٹورنامنٹ کھلاڑیوں کو تیاری کرنے اور پلیٹ فارم فراہم کرنے میں مددگار ہوتے ہیں۔ ​​کھیلو انڈیا کا تیسرا ایڈیشن 10-22 جنوری تک گوہاٹی میں منعقد ہوگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details