بائی جنرل سکریٹری اجے سنگھانیا نے کہا کہ بائی بین الاقوامی بیڈ منٹن کو دوبارہ شروع کرنے کے لئے بی ڈبلیو ایف کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔ تاہم ہم کورونا کی وجہ سے موجودہ مشکل صورتحال میں سب کی صحت اور حفاظت کے پیش نظر تھامس اور ابیر کپ ملتوی کرنے کے لئے بی ڈبلیو ایف کے فیصلے کی بھی حمایت کرتے ہیں۔
بی ڈبلیو ایف نے کورونا وبا کی وجہ سے 3 سے 11 اکتوبر تک ڈنمارک میں ہونے والے ٹیم مقابلہ تھامس اور ابیر کپ کو ملتوی کردیا ہے جبکہ 20 سے 25 اکتوبر تک ڈنمارک ماسٹرس کو منسوخ کردیا گیا ہے۔
بائی نے جمعرات کے روز حیدرآباد میں پلیلا گوپی چند سائی بیڈمنٹن اکیڈمی میں تھامس اور ابیر کپ کے لئے لازمی قرنطین کی مدت پوری نہ ہونے کی وجہ سے حیدرآباد میں کھلاڑیوں کے تیاری کیمپ کو منسوخ کردیا اور دونوں ٹورنامنٹس کے لئے بھارتی ٹیموں کا اعلان کردیا تھا۔ بائی نے اکتوبر میں ڈنمارک اوپن اور ڈنمارک ماسٹرس کے لئے ٹیموں کا بھی اعلان کیا تھا۔ ڈنمارک ماسٹرز کو بھی منسوخ کردیا گیا ہے۔
13 سے 18 اکتوبر تک جاری رہنے والے ڈنمارک اوپن میں تین ہندوستانی کھلاڑی کندامبی سری کانت ، لکشیا سین اور پی وی سندھو حصہ لیں گے۔