بائی نے اس کی جانکاری دیتے ہوئے کہاکہ جن کھلاڑیوں کو نامزد کیاگیا ہے وہ اس کے مستحق ہیں۔ یہ جانکاری دی۔بائی نے اس کے علاوہ کوچز ایس مرلی دھرن اور بھاسکر بابو کا نام درون اچاریہ ایوارڈ کے لئے بھیجا ہے جبکہ دھیان چند ایوارڈ کے لئے پردیپ گندھے اور منجوشا کنور کا نام وزارت کھیل کو بھیجا گیا ہے۔
مرکزی وزارت کھیل نے اس سال کے قومی کھیل ایوارڈ کے لئے ای میل کے ذریعے نامزدگی مدعو کیے تھے۔قومی کھیل ایوارڈ کی نامزدگی کا آغاز اپریل میں ہونا تھا لیکن کورونا وائرس کے خطرے کو دیکھتے ہوئے اسے مئی تک بڑھا دیا گیا تھا۔ نامزدگی بھیجنے کی آخری تاریخ تین جون ہے۔اس سال کھیل رتن اور ارجن ایوارڈ کے لئے جنوری 2016 سے دسمبر 2019 تک کی کارکردگی کو ذہن میں رکھا جائے گا۔