اردو

urdu

ETV Bharat / sports

نئے سال میں سندھو کی مایوس کن کارکردگی جاری - باوقار شہری اعزاز پدم بھوشن کے لئے منتخب ہوئیں اسٹار بیڈمنٹن کھلاڑی پی وی سندھو

پی وی سندھو کی ناقص کارکردگی کا سلسلہ پریمیئر بیڈمنٹن لیگ (پی بی ایل ) کے پانچویں سیزن میں بھی جاری رہا۔

نئے سال میں سندھو کی مایوسن کن کارکردگی جاری
نئے سال میں سندھو کی مایوسن کن کارکردگی جاری

By

Published : Jan 30, 2020, 9:33 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 2:11 PM IST

پی وی سندھو کی ناقص کارکردگی کا سلسلہ پریمیئر بیڈمنٹن لیگ (پی بی ایل ) کے پانچویں سیزن میں بھی جاری رہا.ملک کے تیسرے سب سے باوقار شہری اعزاز پدم بھوشن کے لئے منتخب ہوئیں اسٹار بیڈمنٹن کھلاڑی پی وی سندھو کی ناقص کارکردگی کا سلسلہ پریمیئر بیڈمنٹن لیگ (پی بی ایل ) کے پانچویں سیزن میں بھی جاری رہا اور انہیں مشیل لی کے ہاتھوں یک طرفہ انداز میں 8-15، 9-15 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

نارتھ ایسٹرن واریرز کی مشیل لی نے جی ایم باليوگی انڈور اسٹیڈیم کھیلے گئے میچ میں حیدرآباد ہنٹرز کی اسٹار کھلاڑی سندھو کو شکست دے کر انہیں اس سیزن کی پہلی شکست برداشت کرنے پر مجبور کر دیا۔ مشیل نے پہلے لمحے سے ہی سندھو پر دباؤ بنایا۔

پہلے گیم کا پہلا پوائنٹس ان کے ہی حصے میں آیا تھا اور وہ بریک میں بھی برتری کے ساتھ گئیں۔ بریک کے بعد سندھو نے واپسی کی کوششیں جاری رکھیں جو ناکام رہیں۔

سندھو نے ایک وقت اسکور 7-10 کر لیا۔ یہاں سے مشیل نے مسلسل تین پوائنٹس لے کر اسکور 13-7 کیا۔

سندھو نے ایک پوائنٹس لیا اور مشیل باقی کے پوائنٹس لے کر گیم جیت گئیں۔ دوسرے گیم کے آغاز میں اسکور 1-1 سے برابر تھا۔ سندھو 3-1 سے آگے بھی نکلیں لیکن پھر 5-7 سے پیچھے ہو گئیں۔ مشیل بریک میں 8-5 کے اسکور کے ساتھ گئیں۔

نئے سال میں سندھو کی مایوسن کن کارکردگی جاری

بریک کے بعد لوٹ کر سندھو صرف دو پوائنٹس ہی لے سکیں۔سندھو سے پہلے حیدرآباد کی ایک اور امید سوربھ ورما کو بھی شکست ملی۔ سوربھ کا میچ دن کا دوسرا میچ تھا۔

مردوں کے سنگلز زمرے کے اس میچ میں سوربھ کے سامنے نارتھ ایسٹرن کے تانونگساك سونسومبونسك تھے۔ حیدرآباد نے اس میچ کو ٹرمپ میچ بنایا تھا۔ سوربھ اگرچہ اپنی ٹیم کی امیدوں پر کھرا نہیں اتر سکے اور 14-15، 14-15 سے ہار گئے۔

پہلے گیم کے شروع میں اسکور 2-2 سے برابر تھا لیکن تانونگساك نے بریک میں 14-8 کے اسکور کے ساتھ گئے۔ سوربھ نے بریک کے بعد غضب کی جدوجہد دکھائی اور مسلسل پوائنٹس لئے لیکن وہ ایک پوائنٹس سے پیچھے رہ گئے۔ دوسرے گیم میں بھی سوربھ نے اور سخت کھیل کھیلا۔ اسکور 3-3 سے برابر تھا۔ اس بار سوربھ نے بریک تک اسکور 8-7 کر لیا اور بریک کے بعد اسکور 9-9 ہو گیا۔

نئے سال میں سندھو کی مایوسن کن کارکردگی جاری

آخر میں ایک بار پھر تانونگساك میچ پوائنٹ اپنے نام کر لے گئے۔اس سے پہلے دن کے پہلے میچ میں حیدرآباد کو ضرور کامیابی ملی تھی۔ یہ مکسڈ ڈبلز زمرے کا میچ تھا اور میزبان حیدرآباد کی ولادیمیر ایوانوف اور این سکی ریڈی کی جوڑی نے تین گیموں تک چلے میچ میں نارتھ ایسٹرن واریرز کی کم ہا ن اور کرشنا پرساد گرگ کی جوڑی کو 15-12، 8-15، 15-12 سے شکست دی۔

Last Updated : Feb 28, 2020, 2:11 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details