شہر کے مضافاتی علاقے اندھیری میں کل رات نو بجے یہ واردات عمل میں آئی جب اداکارہ ملہوترا ایک کیفے سے گھر لوٹ رہی تھی۔
ٹی وی اداکارہ مالوی ملہوترا پر چاقو سے حملہ، ناکام محبت کا انجام - قتل کی کوشش
ٹی وی اداکارہ مالوی ملہوترا پر ان کے ایک نامراد عاشق نے اس وقت چاقو سے حملہ کیا جب اداکارہ نے اس سے شادی سے انکار کر دیا-
پولیس نے بتایا کہ نامراد عاشق ملزم یوگیش مہیپال سنگھ، جو ایک کار میں سوار تھا، اس نے اداکارہ کو راستے میں روک لیا اور پوچھا وہ اس سے بات کیوں نہیں کر رہی ہے، بعد میں دونوں کے درمیان جھگڑا ہوگیا اور پھر ملزم نے ملہوترا کو پیٹ میں اور دونوں ہاتھوں پر چاقو سے وار کیا اور فرار ہوگیا ۔اداکارہ کو نجی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
تعزیرات ہند کے مختلف دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی گی ہے، جس میں 307 (قتل کی کوشش) بھی شامل ہے،
ورسوا پولیس اسٹیشن کے سینئر انسپکٹر راگویندر ٹھاکر نے بتایا کہ اور اس معاملے کی تحقیقات جاری ہے