اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

گلوکارہ شیاملا جی بھاوے چل بسیں

معروف گلوکارہ شیاملا جی بھاوے79 برس کی عمر میں چل بسیں۔

By

Published : May 22, 2020, 8:58 PM IST

گلوکارہ شیاملا جی بھاوے چل بسیں
گلوکارہ شیاملا جی بھاوے چل بسیں

جمعہ کے روز فالج اٹیک کے بعد وہ اپنی رہائش گاہ پر انتقال کر گئیں۔بھاوے 14 مارچ 1941 کو پیدا ہوئیں ، انھوں نے نو زبانوں میں 1،500 سے زیادہ گانے تیار کیے۔

بھارتی اور کرناٹک موسیقی پر بھاوے کو مساوی عبور تھا۔

معروف گلوکارہ شیاملا جی بھاوے جمعہ کے روز فالج کے بعد بنگلورو میں واقع اپنی رہائش گاہ پر انتقال کر گئیں، ان کے کنبہ کے افراد نے بتایا کہ وہ 79 برس کی تھیں اور وہ غیر شادی شدہ تھیں۔

کنبہ کے افراد نے بتایا ، "وہ کچھ عرصے سے علیل تھیں۔ تین دن قبل انہیں اسپتال سے فارغ کیا گیا تھا۔ اس کے بعد ان کی حالت اور بھی خراب ہوگئی تھی۔ انھیں آج صبح 7.15 بجے فالج کاحملہ ہوا۔"

ان کی چھوٹی بہن نرملا ، جو امریکہ میں رہتی ہے ،آخری وقت ان کے ساتھ تھیں۔ ان کے والد مرحوم گووند وٹھل بھاوے نے انہیں بھارتی موسیقی کی تربیت دی۔

شیاملا بھاوے کی والدہ لکشمی بھاوے بھی کلاسیکل گلوکارہ تھیں۔ شیاملا جب چھ سال کی تھی تو میوزک مقابلہ جیتا تھا اور جب وہ 12 سال کی ہوئیں تو میوزک پرفارمنس دینا شروع کردیا تھا۔

مرحومہ نے اپنے فن سے کافی شہرت حاصل کی اور متعدد قومی اور بین الاقوامی ایوارڈز حاصل کیے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details