حال ہی میں فلمساز کرن جوہر نے اپنی اگلی فلم 'راکی اور رانی کی پریم کہانی' اپنی ہدایت کاری میں بننانے کا اعلان کیا تھا۔ اس فلم میں عالیہ بھٹ اور رنویر سنگھ مرکزی کردار میں ہیں۔ اب فلم کی شوٹنگ شروع ہو گئی ہے۔ فلم میں اسٹار کاسٹ میں رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ کے ساتھ تجربہ کار دھرمیندر، جیا بچن اور شبانہ اعظمی بھی شامل ہیں۔
شوٹنگ کے آغاز کی ایک ویڈیو عالیہ اور رنویر نے سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔ 'گلی بوائے' کے بعد یہ عالیہ اور رنویر کی دوسری فلم ہے۔
عالیہ نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح اسٹار کاسٹ کے ساتھ پوری ٹیم فلم کی شوٹنگ کی تیاری کر رہی ہے۔ اس ویڈیو میں کرن جوہر کی آواز سنائی دے رہی ہے۔
اس ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ فلم 'راکی اور رانی کی پریم کہانی' کی اسٹار کاسٹ اور ٹیم کے ارکان داخل ہو رہے ہیں۔ سیٹ تیار ہو رہا ہے، ہر کوئی مشق کر رہا ہے، ساتھ ہی کرن جوہر کا کہنا ہے کہ راکی اور رانی بالکل تیار ہیں۔ آئیے ان کی محبت کی کہانی شروع کریں، لائٹس، کیمرا، ایکشن۔