کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے دنیا بھر کے بیشتر ممالک میں لاک ڈاؤن ہے یا پھر لاک ڈاؤن جیسی صورتحال بنی ہوئی ہے، اس درمیان یوٹیوب اور نیٹ فلکس نے اپنے متعدد آرجینل شوز یوٹیوب میں فری ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یوٹیوب نے لوگوں کی تفریح کے لیے 11 نئے (یوٹیوب آجینل) شوز فری میں ریلیز کیے ہیں۔ جبکہ نیٹ فلکس نے بھی متعدد دستاویزی فلمیں اور شوز یوٹیوب پر فری میں ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یوٹیوب کے چیف ایگزیکٹو سوسان ووکیزی نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ' ہم گھر پر زیادہ وقت گزار رہے ہیں اور اس دوران یوٹیوب نے لوگوں کو ساتھ لانے کے لیے یوٹیوب کے 11 آجینل شوز ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کچھ شوز آپ کو سکھانے میں مددگار ثابت ہوں گے، جبکہ کچھ شو آپ کو ہنسانے میں مددگار ثابت ہوں گے۔ اس فہرست میں ہر ایک کے لیے کچھ نہ کچھ ہے'۔