ٹی وی اداکار منمیت گروال، جس نے عادت سے مجبور، اور کلدیپک جیسے شوز میں کام کیا، نے لاک ڈاؤن کے دوران مالی تنگی کا سامنا کرتے ہوئے اور کئی طرح کی پریشانیوں کے بعد خودکشی کرلی۔ یہ بات ان کے خاندانی دوست پروڈیوسر منجیت سنگھ راجپوت نے بتائی۔
گریوال کا تعلق پنجاب سے تھا، مگر وہ کھارگر میں اپنی اہلیہ کے ساتھ رہتے تھے، بتایا گیا کہ جمعہ کی رات انھوں نے پھانسی لگا لی۔
راجپوت، جو گریوال کو تقریبا سات سال سے جانتے ہیں، نے کہا کہ اداکار کو سخت"مالی بحران" کا سامنا کرنا پڑا اور لاک ڈاون نے انھیں اور مشکلات میں ڈال دیا۔