کرینہ ان دنوں عامر خان کے ساتھ فلم لال سنگھ چڈھا میں کام کررہی ہیں۔
یہ فلم ’فاریسٹ گمپ‘ کی باضابطہ ریمیک ہے۔ اس کی ہدایت ادویت چندن کررہے ہیں۔ کرینہ نے کہا کہ 'لال سنگھ چڈھا ممکن ہےکہ میرے کریئر کی واحد ایسی فلم ہے،جس کے لئے مجھے آڈیشن دینا پڑا'۔

انھوں نے مزید کہا 'میں عامر کے علاوہ کسی کےلئے یا کسی بھی فلم کےلئے ایسا نہیں کرتی۔ تھری ایڈیٹ کے بعدعامر کے ساتھ کام کرنا ناقابل یقین تجربہ تھا'۔
کرینہ نے کہا کہ یہ عامر کی وجہ سے ناقابل یقین ہے۔ ممکن ہے کہ انہیں بھارتی سنیما کی دنیا کی سب سے اچھی سمجھ ہے۔اس نسل کے ایسے جوشیلے اور خود اپنے کام کے لئےوقف کرنے والے اداکار کے ساتھ فلم میں کام کرنا میرے لئے فخر کی بات ہے۔
کرینہ نے کہا کہ وہ عامر کے کریئر کو فلم ’راکھ‘سے دیکھ رہی ہیں اور وہ ان کی بہت بڑی مداح ہیں۔