اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

جمی کمیل ستمبر میں منعقد ہونے والے ایمی 2020 کی میزبانی کریں گے - پروگرام کو ورچوئل کیا جائے گا یا تھیٹر میں

امریکی ٹی وی کے معروف میزبان جمی کمیل رواں سال ستمبر میں منعقد ہونے والے پرائم ٹائم ایمی ایوارڈز 2020 کی میزبانی کرنے والے ہیں۔

جمی کمیل ستمبر میں منعقد ہونے والے ایمی 2020 کی میزبانی کریں گے
جمی کمیل ستمبر میں منعقد ہونے والے ایمی 2020 کی میزبانی کریں گے

By

Published : Jun 17, 2020, 6:29 PM IST

جمی اس کے ساتھ ہی اس کے ایگزیکٹو پروڈیوسر بھی ہیں۔ تاہم ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں کی جاسکتی ہے کہ پروگرام کو ورچوئل کیا جائے گا یا تھیٹر میں ستاروں کو بلا کر۔

امریکی ٹی وی کے میزبان جمی کمیل اس بار 2020 کے پرائم ٹائم 'ایمی ایوارڈ' تقریب کی میزبانی کرنے والے ہیں۔

تاہم ، یہ ابھی تک واضح نہیں ہوا ہے کہ اس سال ایمی ایوارڈز جو 20 ستمبر کو ہونا ہے، کووڈ 19 وبائی بیماری کی وجہ سے معمول کے مطابق یا ورچوئل انداز میں انجام دیا جائے گا۔

جمی کمیل نے کہا کہ 'مجھے نہیں معلوم کہ ہم یہ کہاں اور کیسے کریں گے یا ہم یہ کیوں کر رہے ہیں ، لیکن ہم اسےکر رہے ہیں اور میں اس کی میزبانی کر رہا ہوں۔'

واضح رہےکہ حال ہی میں اکیڈمی ایوارڈز نے آسکر ایوارڈز 2021 کے لئے فروری میں منعقد ہونے والی پہلی ایوارڈ کی تقریب اب 25 اپریل کو ہوگی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details