اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

اداکارہ موہینا کماری کی کورونا وائرس کے خلاف جنگ - اداکارہ موہینا کماری

ٹیلی ویژن اداکارہ موہینا کماری نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر بتایا کہ کس طرح انہوں نے کورونا وائرس کے خلاف جنگ لڑی اور اس میں جیت حاصل کی۔

موہینا کماری
موہینا کماری

By

Published : Jun 2, 2020, 5:25 PM IST

ٹی وی سیریئل 'یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے' کی ادکارہ موہینا کماری کا کچھ روز قبل کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت پایا گیا تھا۔

جس کے بعد ان کے خاوند اور والد بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے تھے۔

موہینا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے اکاونٹ میں ایک پوسٹ اپلوڈ کیا، جس میں انہوں نے لکھا کہ کورونا وائرس کے خلاف ان کی جنگ کیسی رہی۔

انہوں نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر لکھا 'کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد شروعاتی دنوں میں سو نہیں پائی، شروعات کے دن میرے لیے بہت پریشان کن تھے، نہ صرف میرے لیے بلکہ گھر کے سارے باشندوں کے لیے پریشانی کے دن تھے'۔

انہوں نے مزید کہا 'لیکن میں ان سب لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں، جنہوں نے پیغامات اور دعائیں دی، میں سبھی لوگوں کی شکرمند ہوں'۔

موہینا کے ساتھ ساتھ ان کے خاوند سویش راوت اور والد بھی کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے تھے۔

ان کے والد ریاست اتراکھنڈ کے وزیر سیاحت ہیں اور اس کے علاوہ موہینا کی والدہ بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوئی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details