گھر میں بغیر کسی ملازم یا نوکر کے کام کرنا اور گھر سے باہر نہیں نکلنے کے اس وقت نے لوگوں کو بگ باس کے گھر میں بند ہونے جیسا احساس کرایا ہے۔
لیکن 'بگ باس' کی سابقہ حریف حنا خان کا کہنا ہے کہ ریالٹی شو میں حصہ لینا اور جاری کووڈ 19 لاک ڈاؤن کا تجربہ ایک جیسا نہیں ہے۔
بھارتی ریالٹی شو بگ باس میں بغیر کسی گیجٹ یا عیش و آرام کے مشہور شخصیات کو کیمرے کی نگرانی میں کئی مہینوں تک مستقل طور پر گھر کے اندر رہنا پڑتا ہے۔
حنا خان نے بتایا کہ بگ باس کا گھر اور قرنطینہ میں رہنا دونوں مختلف ہیں ان کا کوئی موازانہ ہی نہیں ہے۔
اس شو کے برعکس جہاں شو کے کنٹسٹینٹ کو اپنے گھر والوں سے دور رہنا پڑتا ہے، وہیں حنا اس وقت اپنے کنبے کے ساتھ ممبئی میں مقیم ہیں اور خود کو خوش قسمت محسوس کررہی ہیں۔
اداکارہ کا کہنا ہے کہ دوسروں کی طرح وہ بھی گھریلو کام کر رہی ہے اور آن لائن میں دستیاب سامان سے اپنا دل بہلا رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کھانا پکانے سے لے کر صفائی ستھرائی تک آن لائن چیزوں تک ، میں اپنے دماغ کو مثبت رکھنے میں مصروف رکھتی ہوں۔ابھی وہی سب سے اچھا طریقہ ہے جو آپ کی اس وقت مدد کرتا ہے۔