اردو

urdu

By

Published : Mar 29, 2020, 3:21 PM IST

ETV Bharat / sitara

'کھیل کے مقابلے صحتمند رہنا ضروری'

اولمپک میراتھن چمپئن الیوڈ کیپچوگے نے دنیا بھر کے ایتھلیٹوں سے کہا ہے کہ وہ محتاط رہیں اور کورونا وائرس وبائی بیماری کو شکست دینے کے لئے صحتمند رہیں۔

focus on health said Eliud Kipchoge
'کھیل کے مقابلے صحتمند رہنا ضروری'

کورونا وائرس وبائی مرض کے سبب سیکڑوں ریس منسوخ یا ملتوی کردئیے گئے ہیں اس کی وجہ سے کھیلوں کی صنعت کو اربوں ڈالر کا نقصان ہوا ہے ۔

کیپچوگے نے خود اپنی ٹریننگ کو پس پشت ڈال دیا ہے۔

واضح رہے کہ ان کا 26 اپریل کو لندن میراتھن اور ٹوکیو اولمپکس میں مقابلہ ہونا تھا، جو دونوں ملتوی کردیئے گئے ہیں ۔

کینیا کی حکومت کی طرف سے ان کے تربیتی کیمپ کو بند کرنے کے بعد کیپچوگے ایلڈورٹ میں واقع اپنے گھر واپس چلے گئے ہیں۔

کیپچوگے نے نامہ نگاروں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 'ہم نے کیمپ بند کردیا اور میں انفرادی طور پر تربیت حاصل کر رہا ہوں ۔ جس کے لئے ضروری تھا کہ میں اپنے کام کا بوجھ کم کروں ۔اسی کے ساتھ ہی اس وائرس کے مرض کے مکمل خاتمے کے بعد آئندہ کے لئے فٹنیس اور صحت پر خاص توجہ مرکوز رکھنا ہوگی'۔

حالانکہ آئندہ کسی مقابلہ اور آمدنی کے امکانات نہیں ہیں اس کے باوجود کیپچوگے نے ہمت نہیں ہاری ہے اوراس وقفے کو اپنے آپ کی تیاری کا ایک اور موقع سمجھا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب ان کے لئے جو اہم ہے وہ ان کی اپنی اور اپنے اہل خانہ کی حفاظت ہے ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details