اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر پرکاش جاؤڈیکر نے اتوار کو اعلان کیا کہ یکم فروری سے پورے ملک کے سنیما ہال کورونا سے متعلق تمام رہنما ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے سو فیصد گنجائش کے ساتھ کھلیں گے۔
مرکزی وزیر پرکاش جاؤڈیکر نے سنیما ہال اور تھیئٹروں کے لئے کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے اقدامات پر معیاری آپریٹنگ طریقہ کار (ایس پی او) بھی جاری کیا۔