نئے سال کے موقع پر عالیہ بھٹ نے ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ رنبیر کپور کے ساتھ بہترین کیمسٹری کے علاوہ ہدایت کار ایان مکھرجی کے ساتھ ایک الگ انداز میں نظر آرہی ہیں۔
گلی بوائے اور اڑتا پنجاب کی اداکارہ نے یہ تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی ہےاور لکھا ہے 'بیسٹ بوائز اینڈ گڈ گرل' (بہترین لڑکے اور اچھی لڑکی)۔
عالیہ بھٹ اس تصویر میں گلابی لباس میں کافی خوبصورت نظر آرہی ہیں جبکہ اداکار رنبیر کپور چشمے کے ساتھ کالی ٹی-شرٹ میں کافی کول دکھ رہے ہیں، وہیں ہدایت کار ایان مکھرجی بغیر شرٹ کے دکھائی دے رہے ہیں۔
اداکارہ عالیہ بھٹ نے خود کی ایک تصویر شیئر کی ہے جو سمندر میں نہانے کے بعد کی ہے۔ اس تصویر پر انہوں نے 'موڈ' لکھا ہے۔ انہوں نے شیمپین پیتے ہوئے ڈوبتے سورج کے ساتھ بھی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ نئے سال سے قبل کی خوشیاں منانے کی ہے۔
ایک دوسری تصویر میں وہ ایان مکھرجی کے ساتھ نظرآرہی ہیں جس پر انہوں نے 'لائف' لکھا ہے ۔