اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

آصف شیخ اور سومیا ٹنڈن نے نظم پڑھی - مشہور شاعر بشیر بدر کی نظم

ٹیلی ویژن سیریل 'بھابھی جی گھر پر ہیں' کے اداکار آصف شیخ اور اداکارہ سومیا ٹنڈن نظموں کے ذریعہ لاک ڈاؤن کے اس مدت کو کاٹ رہے ہیں۔

آصف شیخ اور سومیا ٹنڈن نے نظم پڑھی
آصف شیخ اور سومیا ٹنڈن نے نظم پڑھی

By

Published : May 13, 2020, 3:59 PM IST

'بھابھی جی گھر پر ہیں' کے اداکار آصف شیخ اور اداکارہ سومیا ٹنڈن نے لاک ڈاؤن کے دوران 'جرا فاصلے سے ملا کرو' نامی ایک نظم پڑھی۔ دونوں شاعری سے محبت کرنے والے ہیں اور لاک ڈاؤن میں انہوں نے اپنا وقت بہترین انداز میں گزارنے کے لیے ایسا کیا۔ واضح رہے کہ 'جرا فاصلے سے ملا کرو' نظم مشہور شاعر بشیر بدر کی ہے۔

آصف کہتے ہے کہ 'سومیا اور میں شاعری سے محبت کرنے والے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 'آج سے تقریبا ایک سال پہلے سے ہم ایسا کچھ کرنے کا ارادہ کر رہے تھے جس کا تعلق نظموں سے ہو، لیکن ہمارے روزمرہ کے معمول کی وجہ سے ہمیں وقت نہیں مل پاتا تھا۔ لیکن اس لاک ڈاؤن نے ہمیں اپنے خوابوں کو ایک طویل عرصے سے حقیقت بنانے کا موقع فراہم کیا ہے۔

وہیں دوسری جانب سومیا خود نظمیں لکھتی ہیں۔ وہ کہتی ہیں 'میں اپنے سوشل میڈیا پیج پر ہندی، انگریزی اور اردو میں نظمیں پڑھتی رہتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ 'نظمیں روح کو راحت بخش دیتی ہیں۔ یہ ہماری روح کا ایک نغمہ ہے، جو زندگی میں الفاظ، جدوجہد، احساسات کے ذریعے بیاں کرتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details