مہاراشٹر کے کولہاپور ضلع میں کورونا وبا کی وجہ سے بند سینما ہالوں کو مزید نہیں چلا پانے کی صورت حال میں ان کے مالکوں نے سنگل اسکرین سینماگھروں کو بند کرنے کے لئے بامبے ہائی کورٹ میں منگل کو عذرداری دائر کی۔
کولہاپور ڈسٹرکٹ سینی ایگزیبیٹرز ایسوسی ایشن کے صدر سوریہ کانت پاٹل-بڈھیالکر نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ حکومت کی شرط کے مطابق اگر پرانا سنیما گھر منہدم ہو جائے تو بھی سنیما ہال کے علاوہ کوئی کاروبار نہیں کیا جا سکتا۔ اس لیے تھیٹر مالکان نے بامبے ہائی کورٹ میں ایک عرضی داخل کی ہے تاکہ ریاست میں عارضی طور پر بند اسکرین مووی تھیٹر کو مستقل طور پر بند کرنے کی اجازت طلب کی ہے۔
مسٹر پاٹل-بڈھیالکر نے بتایا کہ ریاست میں کورونا وبا پھیلنے کے بعد پچھلے ڈیڑھ سال سے تمام تھیٹر بند ہیں، لیکن تھیٹر ملازمین کی تنخواہیں، ٹیکس اور دیگر اخراجات نہیں رکے ہیں۔ اس بنیاد پر عدالت سنیما ہالوں کو بند کرنے کی اجازت دے۔