جنوبی ہند فلموں کے سپر اسٹار پربھاس اور پوجا ہیگڑے کی آنے والی فلم 'رادھے شیام' کا گانا 'جان ہے میری' ریلیز ہو گیا ہے۔
’باہوبلی‘ فلم اسٹار پربھاس اور پوجا ہیگڑے کی فلم 'رادھے شیام' کا گانا 'جان ہے میری' ٹی سیریز کے یوٹیوب چینل پر ریلیز کردیا گیا ہے۔ یہ ایک رومانوی نغمہ ہے، جس میں پربھاس اور پوجا کی لو اسٹوری دیکھنے کومل رہی ہے۔'رادھے شیام' کا گانا جان ہے میری کو ارمان ملک نے اپنی خوبصورت آواز میں گایا ہے۔ اسے عمال ملک نے کمپوز کیا ہے۔ گانے کے بول رشمی ویراگ نے لکھے ہیں Prabhas and Pooja Hegde's film Radhe Shyam released۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ ہدایت کار رادھا کرشن کمار کی سائنس فکشن فلم رادھے شیام 1970 کی دہائی کے یورپ کے پس منظر پر مبنی ایک پیریڈ رومانٹک ڈرامہ ہے۔