جانسن اینڈ جانسن ویژن نے ہندوستان کے نوجوانوں میں میک اوور کے بڑھتے ہوئے رجحان سے تال ملانے کے لیے رنگین کانٹیکٹ لینس کی ایک نئی رینج ببل پاپ کے لانچ کا اعلان کیا۔ Johnson & Johnson Vision Launches BUBBLE POPTM Lenses With a New Campaign
کمپنی نے آج یہاں جاری کردہ بیان میں کہا کہ ہندوستان میں فیشن کا چلن گزشتہ برسوں میں بدلا ہے اور براہ راست ہندوستانی گھروں تک پہنچ گیا ہے۔ اس کے علاوہ صرف ایک بٹن کی کلک سے رجحانات ابھرنا شروع ہو رہے ہیں۔ اس سے نوجوانوں کو اپنی اسٹائل کو نئی سطح پر لے جانے اور ٹرینڈ سیٹرز اور ڈیجیٹل اسٹار سے متاثر ہونے کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔ اس بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے، ببل پاپ لینس کا استعمال کرکے چھ منفرد شکلیں تیار کرنے کے لیے برانڈ نے سلیبرٹی اسٹائلسٹ علیم حکیم کے ساتھ شراکت کی ہے تاکہ ہندوستان کے نوجوانوں کو اپنی روزمرہ کی اسٹائل کو اور بھی زیادہ دلکش بنانے کی ترغیب ملے۔