اداکارہ کرینہ کپور خان اکثر و بیشتر اپنی پرسنل اور پروفیشنل وجوہات کے سبب سرخیوں میں رہتی ہیں۔ رواں برس فروری میں انہوں نے اپنے دوسرے بچے کو جنم دیا تھا۔ تیمور کی طرح ہی ان کے دوسرے فرزند کے چہرہ کو دیکھنے اور نام کو لے کر لوگوں میں کافی کریز تھا۔ بالی ووڈ اداکار سیف علی خان، ان کی اہلیہ اداکارہ کرینہ کپور نے اپنے دوسرے فرزند کا نام ‘جہانگیر‘ رکھا ہے۔ تیمور کی طرح ہی چھوٹے بیٹے کا نام مغل بادشاہ پر ہی رکھا گیا ہے۔
حال ہی میں کرینہ کی کتاب ‘کرینہ کپور پریگننسی بائبل‘ میں اس بات کا خلاصہ ہوا ہے کہ کرینہ نے اپنے دوسرے بیٹے کا نام کیا رکھا ہے؟
کرینہ کپور خان نے ابھی تک اپنے دوسرے بیٹے کے نام کا اعلان نہیں کیا تھا۔ انہوں نے اپنے دوسرے بیٹے کا نک نیم جوہ بتایا تھا۔ جس سے کسی کو کوئی اعتراض نہیں تھا۔
مگر اب جب کہ کرینہ نے اپنی کتاب میں اس بات کا خلاصہ کیا ہے کہ انہوں نے اپنے دوسرے بیٹے کا نام جہانگیر رکھا ہے، اسی وجہ سے وہ سوشل میڈیا پر خوب ٹرول ہورہی ہیں۔