اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

کنگنا، رتک کے راستے کیوں کاٹ جاتی ہیں؟ - Mental hai kiya

کنگانا رنوت اور رتک روشن کے درمیان ایک بار پھر آمنا سامنا ہونے جا رہا ہے۔ دونوں کی فلمیں ایک ہی دن رلیز ہونے جا رہی ہیں۔

کنگنا اور رتک کا آمنا سامنا

By

Published : May 7, 2019, 10:19 PM IST

کنگنا رنوٹ کی 'منٹل ہے کیا' اور رتک کی 'سپر 30' جولائی میں باکس آفس پر فلیش کریں گی۔

کنگنا اور راج کمار راؤ کی 'منٹل ہے کیا' 26 جولائی کو باکس آفس پر رلیز ہوگی۔ پہلے یہ فلم 21 جون کو رلیز ہونے والی تھی، لیکن کنگنا کے کہنے پر فلم کی رلیزنگ تاریخ بڑھا دی گئی ہے۔

یہ پہلی بار نہیں ہے جب کنگنا رتک کو باکس آفس پر کمپٹیشن دینے جا رہی ہیں۔ کنگنا نے اپنی فلم 'منیکرنیکا: دی کوئن آف جھانسی' کو 26 فروری کو رلیز کرنے کا طے کیا تھا، یہ تاریخ رتک نے 'سپر 30، کے لیے منتخب کی تھی۔ حالانکہ رتک نے فلم پوری نہ ہونے کے چکر میں اس کی رلیز ڈیٹ آگے بڑھا دی تھی۔

کنگنا اور رتک کے درمیان تنازع نیا نہیں ہے۔ دونوں کے درمیان بریک-اپ کی خبروں کا دور شروع ہوا تھا۔ خبریں تھیں کہ 'کرش 3' کی شوٹنگ کے بعد دنوں ایک-دوسرے کے کافی قریب آ گئے تھے۔

دونوں بریک اپ کی خبروں نے میڈیا میں خوب سرخیاں بٹوری تھیں۔ کنگنا نے ایک انٹرویو میں رتک کو کے بارے میں کئ انکشافات کیے تھے، جس کے بعد معاملہ عدالت تک پہنچ گیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details