اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

پربھاس کا 24 گھنٹوں میں 3 شہروں کا دورہ

سپراسٹار پربھاس اور شردھا کپور اسٹارر فلم ساہو 30 اگست کو ریلیز ہونے والی ہے۔ ''باہوبالی- 2'' کے بعد پربھاس اپنی نئی بالی ووڈ فلم ساہو لا رہے ہیں۔ اس فلم کی تشہیر کے لئے انہوں نے کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے۔ ساہو پروموشنز کے لئے پربھاس نے 24 گھنٹوں میں لکھنؤ، چنڈی گڑھ اورجے پور کا دورہ کیا۔

By

Published : Aug 28, 2019, 9:52 AM IST

Updated : Sep 28, 2019, 1:53 PM IST

مختلف قسم کی ایکشن فلم : پربھاس

اپنی آنے والی فلم ساہو کے پروموشن کے لئے چنڈی گڑھ۔ پہنچے پربھاس نے انٹرویو میں کہا کہ ''ہم نے بھارتی فلم انڈسٹری کے لئے ایک مختلف قسم کی ایکشن فلم دینے کی کوشش کی۔ یہ ایک کمرشل فلم ہے اوراس میں بہت ساری ایکشن ہے۔ میں صرف اتنا ہی امید کرسکتا ہوں کہ لوگ اسے ضرور پسند کرینگے۔ ہم نے بھارتی فلمی صنعت کے لئے ایک مختلف ایکشن فلم دینے کی کوشش کی ہے اور اسی وجہ سے ہم نے اس میں بہت زیادہ وقت لیا۔ ہم نے اپنی پوری کوشش کی جیسا کی آپ ٹریلر میں دیکھ سکتے ہیں۔''

مختلف قسم کی ایکشن فلم : پربھاس

اسی سیٹ پر شردھا کپور سے صحافیوں نے جب یہ پوچھا کہ وہ پربھاس جیسے سپر اسٹار اداکار کے ساتھ کام کر کیسا محسوس کررہی ہیں تو، شردھا کپور نے جواب دیا کہ ''ان کے ساتھ کام کرنا میرے لئے بہت اہم ہے۔ اسی اثنا میں ، شردھا نے کہا کہ جب میں پربھاس کے ساتھ حیدرآباد گئی تو آپ یہ نہیں مانیں گے کہ پربھاس کی اتنی دھوم دھام تھی کہ میں انہیں دیکھ کر حیران رہ گئی۔''

Last Updated : Sep 28, 2019, 1:53 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details