اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

'می ٹو مہم سے تخلیقی صلاحیتیں متاثر ہو سکتی ہیں'

اداکارہ اوما تھرمین نے میڈیا کے ساتھ ایک رابطے میں کہا ہے کہ انتہائی احتیاط سے کام لیتے ہوئے کوئی شاہکار کام انجام نہیں دیا جا سکتا۔

اداکارہ اوما تھرمین

By

Published : Mar 29, 2019, 9:20 PM IST

جنسی ہراسانی کے خلاف خواتین کی می ٹو مہم سے ایک طرف جہاں مختلف شعبہ ہائے زندگی میں سرگرم خواتین کے مخدوش ماضی کو محفوظ حال میں بدلنے اور انہیں ایک بہتر مستقبل سے ہمکنار کرنے کی راہ ہموار ہوئی ہے۔
وہیں یہ اندیشہ بھی پیدا ہو گیا ہے کہ اس طرح وہ تخلیقی صلاحیتیں متاثر ہو سکتی ہیں جو انتہائی احتیاط سے ماورا ماحول میں ہی شاہکار کام انجام دے سکتی ہیں۔
اداکارہ اوما تھرمین نے یہاں اس حوالے سے میڈیا کے ساتھ ایک رابطے میں کہا ہے کہ انتہائی احتیاط سے کام لیتے ہوئے کوئی شاہکار کام انجام نہیں دیا جا سکتا۔
واضح رہےکہ می ٹومہم کا آغاز اکتوبر 2017 میں ہالی وڈ پروڈیوسر ہاروی وائنسٹن کے خلاف جنسی زیادتی کی شکار ہونے والی خواتین کی طرف سے ہوا تھا۔
ضمانت پر گھر میں نظر بند اور کم سے کم پانچ سال قید اور لاکھوں ڈالر جرمانے کی ممکنہ سزا کا سامنا کرنے والے ہاروی وائنسٹن کے خلاف کم سے کم 100 خواتین و اداکاراؤں نے جنسی طور پر ہراساں کرنے اور ریپ کے الزامات لگائے تھے۔ ان کیخلاف مقدمات زیر سماعت ہیں اور فرد جرم عائد کی جا چکی ہے۔
بھارت اور پاکستان سمیت دنیا بھر کی خواتین نے می ٹومہم کے ذریعہ اپنے ساتھ زیادتیوں کے واقعات سامنے لاکر انصاف کا مطالبہ کیا۔
ہالی وڈ اور بالی وڈ کے فلم سازوں اور اداکاروں پر جہاں کئی مشہور اداکاراؤں نے الزامات عائد کئے وہیں کئی سیاستدانوں کو بھی اس طرح کے الزام کی زد میں آ نا پڑا۔
ہر چند کہ اس مہم کے نتیجے میں شوبز انڈسٹری کے علاوہ دیگر شعبہ جات میں خواتین کے لیے حالات بہتر ہوئے لیکن اوما تھرمین کا کہنا ہے کہ اس مہم کے منفی اثرات سے بھی خبردار رہنے کی ضرورت ہے کیونکہ انتہائی احتیاط والے ماحول میں کوئی اپنی صلاحیتوں کا کھل کا مظاہرہ نہیں کر سکتا۔
انہوں نے کہا کہ وہ اس مہم سے خوش ہیں کیونکہ ان کی بیٹی 20نے فلم انڈسٹری میں قدم رکھا ہے لیکن اسی کے ساتھ وہ یہ بھی سوچتی ہیں کہ اس مہم کے بعد تخلیقی کام کرنے والے لوگ جس قدر احتیاط سے کام کر رہے ہیں وہ ان کی تخلیقی صلاحیت کو متاثر کر سکتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مرد خوتین کی زندگی کا اہم حصہ ہوتے ہیں اور خواتین بھی ایک بہترین مرد سے ہی محبت کرتی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details