اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

ٹام کروز کی فلم کی رییلز تاریخ میں توسیع - 1986 ٹاپ گن میوریک

مشن ایمبوسیبل کے اداکار ٹام کروز نے جمعہ کے روز اعلان کیا کہ ان کی فلم ٹاپ گن میورک کی ریلیز کی تاریخ میں توسیع کرکے جون سے دسمبر 2020 کردی گئی ہے۔

کورونا وائرس :ٹام کروز کی فلم کی رییلز تاریخ میں توسیع
کورونا وائرس :ٹام کروز کی فلم کی رییلز تاریخ میں توسیع

By

Published : Apr 3, 2020, 9:50 PM IST

ہالی ووڈ اداکار ٹام کروز کی ٹاپ گن میوریک رواں برس کے 24 جون کو ریلیز ہونے والی تھی لیکن کورونا وائرس کے بحران کے سبب اب اس کی تاریخ میں توسیع کرکے 23 دسمبر کو ریلیز کیا جائے گا۔

مداحوں کو سنہ 1986 کی کامیاب ترین فلم ٹاپ گن کی سیکول ٹاپ گن میوریک کا بے صبری سے انتظار تھا لیکن کورونا وائرس کی وبا کے پھیلنے کی وجہ سے اس کی تاریخ ملتوی کردی گئی ہے۔

کروز نے اس سے متعلق خبر سانجھا کرتے ہوئے ٹوئیٹ کیا کہ مجھے معلوم ہے کہ آپ میں سے کئ لوگ34 برسوں سے اس فلم کا بے صبری سے انتظار کررہہے تھے، لیکن بدقسمتی ہے کہ آپ کو تھوڑا اور انتظار کرنا پڑے گا۔ٹاپ گن میوریک دسمبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔آپ سب محفوظ رہیں۔'

سنہ 1986 میں ریلیز ہوئی ٹاپ گن فلم بحریہ کے پائلٹوں سے متعلق میگزین آریٹکل سے متاثر ہے۔اس فلم می فائٹر پائلٹ کی زندگی پر مبنی ہے۔

اس فلم کا سیکویل دہائیوں بعد منظرعام پر آرہا ہے۔

کورونا وائرس کے وبائی مرض اور اس کے نتیجے میں ملٹی پلیکس بند ہونے کی وجہ سے کئی فلموں کی ریلیز تاریخوں میں تاخیر کی گئی ہے ۔سونی نے موسم گرما میں ریلیز ہونے والی فلموں میں تاخیر کی ہے، جس میں موربئیس اور گھوسٹ بسٹر:ائیر لائف شامل ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details