اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کے گھر میں پھر گونجے گی کلکاریاں - ان کی محبت بھری کہانی کے گواہ ہیں

جوڑے کے ترجمان نے بچے کی آمد کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ برطانیہ کے شہزادہ ہیری اور اہلیہ میگھن مارکل اپنے دوسرے بچے کی توقع کر رہے ہیں۔

prince harry and meghan expecting second child
شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کے ہاں دوسرے بچے کی آمد متوقع

By

Published : Feb 15, 2021, 5:04 PM IST

برطانوی شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کے گھر دوسرے بچے کی آمد متوقع ہے۔ ملکہ برطانیہ کے پوتے کے ترجمان نے ڈچز آف سسیکس کے امید سے ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔

شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کے ترجمان نے برطانوی میڈیا کو بتایا کہ برطانیہ کے شہزادہ ہیری اور اہلیہ میگھن مارکل اپنے دوسرے بچے کی توقع کر رہے ہیں۔

ترجمان نے جوڑے کے بیٹے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس بات کی تصدیق کرسکتے ہیں کہ آرچی ایک بڑا بھائی بننے والا ہے۔ ڈیوک اور ڈچز آف سسیکس اپنے دوسرے بچے کی توقع کرتے ہوئے بہت خوش ہیں۔ شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کے بیٹے آرچی کی عمر 19 ماہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: انڈونیشیا میں مٹی کے تودے گرنے سے دو افراد ہلاک، 16 لاپتہ

خیال رہے کہ ملکہ الزبیتھ دوم کے پوتے شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل نے گذشتہ برس کے شروع میں سلطنت برطانیہ کی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہونے کا اعلان کیا تھا اور جوڑا کیلی فورنیا منتقل ہوگیا تھا۔


شاہی جوڑے نے اپنی نئی تصویر شائع کی ہے جس میں 39 سالہ ڈچز آف سسیکس میگھن مارکل حاملہ دکھائی دے رہی ہیں۔ یہ تصویر جوڑے کے قریبی اور دیرینہ دوست میسان حرمن نے کھینچی ہے۔

میسان حرمن نے شاہی جوڑے کی بلیک اینڈ وائٹ تصویر اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ وہ میگھن مارکل اور شہزادہ ہیری کی شادی پر موجود تھے اور ان کی محبت بھری کہانی کے گواہ ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details