اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

آسکر 2020: بریڈ پٹ کو اداکاری میں پہلا ایوارڈ - ونس اپان آ ٹائم ان ہالی وڈ میں بیسٹ سپورٹنگ ایکٹر

بریڈ پٹ نے فلم ونس اپان اے ٹائم ان ہالی وڈ میں بیسٹ سپورٹنگ ایکٹر کے رول کا اعزاز اپنے نام کیا ہے، پٹ نے اپنے ساتھی اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو کا شکریہ ادا کیا۔

brad pit
brad pit actor

By

Published : Feb 10, 2020, 8:45 AM IST

Updated : Feb 29, 2020, 8:05 PM IST

کالے رنگ کا ٹکسیڈو سوٹ پہنے ہوئے بریڈ پٹ اپنی فلم ونس اپان اے ٹائم ان ہالی وڈ کی نامزدگی کے بعد آسکراوارڈز کی تقریب میں پہنچے، انہیں یہ اندازہ بھی نہیں تھا کہ انہیں اداکاری میں یہ پہلا آسکر ایورڈ ان کو ملے گا۔

انہیں فلم ونس اپان اے ٹائم ان ہالی وڈ میں بیسٹ سپورٹنگ رول ادا کرنے پر آسکر ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا، بریڈ پٹ کا اداکاری کے زمرے میں یہ پہلا آسکر ہے، ان کو اس سے پہلے سنہ 2012 میں ان کی پروڈیوز کی ہوئی فلم 12 ایئرز آف سلیو کو بیسٹ پِکچرکا اعزاز ملا تھا۔

اداکاری کے زمرے میں اپنا پہلا ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد بریڈ پٹ نے اپنے ساتھی اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو کا شکریہ ادا کیا اور اپنے مداحوں کے ساتھ جشن منانے کے لیے آواز بلند کی۔

آسکر 2020: بریڈ پٹ میڈیا کے روبرو

یہ بھی پڑھیے
راموجی گروپ کی قابل ستائش پہل: کیرالہ سیلاب متاثرین میں مکانات کی تقسیم
طوفان متاثرین کو راموجی گروپ کی جانب سے 121 گھروں کا تحفہ

اس سے قبل پٹ نے گولڈن گلوب اوارڈ 2020، سکرین ایکٹر گلڈ ایوارڈز 2020 اور بافٹا ایوارڈز 2020 میں فلم ونس اپان اے ٹائم ان ہالی وڈ میں بیسٹ سپورٹنگ ایورڈ کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

آسکر کے لیے بیسٹ اسپورٹنگ رول میں انتھنی ہوپکنس، ال پکینو اور جوائے پیسکی کو نامزد کیا گیا تھا۔

اوکین فینیکس کی فلم 'جوکر' کو 11 نامزدگیاں ملی تھیں، جبکہ ونس اپان اے ٹائم ان ہالی وڈ، دا آئریش مین اور کاینٹن ٹرینٹینو کو 10 نامزدگیاں ملی تھیں۔

یہ بھی پڑھیے
جئے پور میں 'کہانی غزل کی' پروگرام کا اہتمام
کٹھوعہ ریپ کیس : نابالغ کے خلاف کاروائی پر روک کی وجہ کیا ہے؟

Last Updated : Feb 29, 2020, 8:05 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details