بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور خان اپنی پہلی کتاب کرینہ کپور خان کی پرِگننسی بائبل کے عنوان سے قلمبند کرنے کے لئے تیار ہیں۔ یہ کتاب حمل کے لئے ایک جامع گائڈ ہوگی اور اگلے سال منظرعام پر آئے گی۔
کرینہ نے یہ اعلان اتوار کو اپنے بیٹے تیمور علی خان کی چوتھی سالگرہ کے موقع پر کیا۔
انہوں نے کہا کہ "آج اپنی کتاب کرینہ کپور خان کی پرِگننسی بائبل کے بارے میں اعلان کرنے کے لیے سب سے مناسب دن ہے۔ یہ کتاب تمام ماؤں کے لیے ہے یا جو ماں بننے والی ہیں۔ میں اس کتاب میں صبح کی پریشانی (مارننگ سِکنس) سے لے کر ڈائٹ تک اور فٹنس سے لے کر ماں بننے تک ہر پہلو پر بات کروں گی۔ میں اس کو پڑھنے کے لیے آپ کو مزید انتظار نہیں کرا سکتی۔ یہ کتاب جگرناٹ بکس کے ذریعہ 2021میں شائع کی جائے گی۔