اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

پاپ اسٹار نے جنسی زیادتی کا الزام لگانے والی خواتین کے خلاف مقدمہ درج کرایا - جسٹن بیبرجنسی زیادتی کا الزام

پاپ اسٹار جسٹن بیبر نے حال ہی میں سوشل میڈیا میں ان پر جنسی زیادتی کا الزام لگانے والی دو خواتین کے خلاف 20 ملین ڈالر کا مقدمہ درج کیا ہے۔بیبر نے شکایت میں کہا ہے کہ الزام عائد کرنے والی خواتین موسیقار کی مداح ہیں اور ان خواتین کو اکثر بیبر کے ہوٹلز کے باہر انتظار کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

پاپ اسٹار جسٹن بیبر
پاپ اسٹار جسٹن بیبر

By

Published : Jun 26, 2020, 12:23 PM IST

گلوکار جسٹن بیبر نے مبینہ طور پر ان دونوں خواتین کے خلاف ہتک عزت کا ایک مقدمہ دائر کیا ہے۔ان دنوں خواتین نے حال ہی میں سوشل میڈیا میں ایک پوسٹ کے ذریعہ بیبر پر جنسی زیادتی کا الزام لگایا تھا۔

ٹی ایم زیڈ کے مطابق بیبر نے دو خواتین کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے۔یہ مقدمہ بدنیتی پر مبنی ہے اور دونوں خواتین کے خلاف 10 ملین ڈالر کا مقدمہ درج کیا ہے۔

اس دستاویز میں اس مقدمے کا خاکہ پیش کیا گیا ہے کہ گلوکار کے پاس "ناقابل تردید دستاویزی ثبوت" موجود ہیں تاکہ یہ ثابت کیا جا سکے کہ یہ اشتعال انگیز الزامات ''من گھڑت جھوٹ" ہیں۔

ان دونوں میں سے ایک خواتین نے ٹوئیٹر کے ذریعہ گلوکار پر یہ الزام عائد کیا کہ سنہ 2014 میں گلوکار نے ٹیکسس میں ساؤتھ ویسٹ فیسٹیول کا دورہ کیا تھا، اس دورے کے دوران انہوں نے خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کی تھی۔

فاکس نیوز کے مطابق خواتین نے الزام عائد کیا ہے کہ یہ حادثہ فور سیزنز ہوٹل میں پیش آیا تھا لیکن بیبر کی جانب سے کہا گیا کہ اس مذکورہ ہوٹل میں وہ کبھی رکے ہی نہیں تھے۔

وہیں دوسری خاتون کا کہنا تھا کہ 26 سالہ گلوکارہ نے سنہ 2015 میں نیویارک سٹی میں ان کے ساتھ جنسی زیادتی کی تھی۔

ٹی ایم زیڈ کے مطابق اس مقدمے میں کہا گیا ہے کہ یہ دونوں خواتین گلوکار کی مداح ہیں اور انہیں اکثر بیبر کا انتظار کرتے ہوئے ہوٹلز کے باہر دیکھا جاتا رہا ہے۔

اس سے قبل بیبر نے ٹوئیٹر کے ذریعہ جنسی استحصال کے الزام کے دعوؤں کی تردید کی ہے اور کہا تھا کہ وہ ان الزامات سے نمٹنے کے لیے قانونی راستہ اختیار کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details