گلوکارہ اداکار جینیفر لوپیز نے انکشاف کیا ہے کہ جب سےکورونا وائرس پھیلنے کی وجہ سے لاک ڈاؤن شروع ہوا ہے تب سے ہی وہ اپنے جڑواں بچوں کو ہوم اسکولنگ کررہی ہیں۔
'ایلن ڈی جنریز شو' کے ہوم ایڈیشن کے ہوم ایڈیشن کے پروگرام کے دوران عالمی اسٹار نے ورچوئل ہوم اسکولنگ کے پیشہ ورانہ نظریات کے بارے میں بات کی۔
انسٹاگرام پر دی ایلن ڈی جینس شو کے آفیشل ہینڈل نے جینیفر کی ایک مختصر ویڈیو کلپ شیئر کی اور اور لکھا کہ کل ہم نے بہترین ہوم اسکول ٹیچر جینیفر لوپیز سے بات کی۔
جے ایل او اور اس کی منگیتر الیکس روڈریگ کے چار بچے ہیں۔اس مختصر کلپ میں ڈی جینرز لوپیز سے سوال کررہی ہیں کہ بچوں کے ہوم ورک کرنے میں کون مدد کرتا ہے
پچاس سالہ گلو کارہ نے انٹرویو کے دوران کہا کہ میں ہوم ورک میں مدد کرتی ہوں ۔
اس کے بعد انہوں نے بتایا کہ ان کے چاروں بچے، جس میں ان کی 12 سالہ جڑواں بچے ایمی اور میکس اور روڈریگ کی بیٹیاں 15 سالہ نتاشا اور 11 سالہ ایلا ابھی مجازی اسکول میں تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔