گلوکارہ نے برائنٹ کی اہلیہ وینیسا برائنٹ کے لیے دعائیں کی اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ افسوس ہمدردی کا اظہار کیا، انہوں نے اپنے انسٹا گرام پوسٹ میں لکھا کہ ' جیسے ہی انہیں ان کی موت کی اطلاع ملی تو انتہائی افسردہ ہو گئی اور سامنے ساتھ گذارے ہوئے وہ سارے پل یاد آگئے اور ان کے ساتھ گذارے ان سبھی لمحات کو یاد کر کے غمزدہ ہو گئی۔
اپنے انسٹا گرام پوسٹ میں انہوں نے مزید لکھا 'یہ ایک ایسی حقیقت ہے جسے ہم انحراف نہیں کر سکتے ہیں، فیملی سب سے زیادہ اہم ہے۔ ہم سب کو ان کی موت کا افسوس ہے اور ہم سمجھ سکتے ہے کہ ونیسا پے کیا گزر رہی ہے'۔
جینیفر نےمزید لکھا ہے 'میں اپنی طرف سے آپ کے بچوں اہل خانہ کے دیگر افراد کے تئیں نیک خواہشات کا اظہار کرتی ہوں۔ آپ کے اہل خانہ ان دنوں مشکلات سے دوچار ہیں، زندگی میں سب سے غیر منصفانہ بات یہ ہے کہ ایک ہی دن اپنے بچے اور شوہر سےانسان محروم ہوجائیں'۔