اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

ہالی ووڈ کا آئندہ سال اپنی تمام فلمیں آن لائن ریلیز کرنے کا اعلان - فلمساز ادارہ وارنر برادرز

عالمی وبا کووڈ-19 کی وجہ سے جہاں بڑے پیمانے پر گھروں میں قید دنیا کو ایک سے زیادہ محاذ پر آن لائن کیا جا رہا ہے تاکہ عوامی مقامات پر لوگ بحالت مجبوری جراثیم اور وائرس کش لوازمات کے ساتھ ایک دوسرے سے فاصلہ رکھ کر زندگی کے معاملات کریں وہیں ہالی ووڈ نے بھی آئندہ سال اپنی تمام فلمیں آن لائن ریلیز کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

Hollywood announces to release all its movies online next year
ہالی ووڈ کا آئندہ سال اپنی تمام فلمیں آن لائن ریلیز کرنے کا اعلان

By

Published : Dec 4, 2020, 2:47 PM IST

اختتام پذیر سال 2020 میں کورونا کے باعث دنیا بھر میں سنیما ہال بند ہونے کی وجہ سے ویسے بھی سینکڑوں فلمیں ریلیز نہیں ہو پائیں۔ اس سال بھی کئی فلمیں آن لائن ہی ریلیز کی گئی ہیں۔

ہالی ووڈ کے ایک انتہائی اہم فلمساز ادارے 'وارنر برادرز' نے آئندہ سال اپنی تمام فلمیں آن لائن ریلیز کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ہالی وڈ کی بڑے بجٹ والی فلموں کے علاوہ سائنس فکشن، رومانٹک، ایکشن تھریلر، کامیڈی و تاریخی سمیت ہر طرح کی فلمیں بنانے والے ادارے 'وارنر برادرز' نے 2021 میں تمام فلمیں آن لائن ریلیز کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ہالی ووڈ کا کیلی فورنیا، امریکہ میں واقع شہر لاس اینجلس کے شمال مغرب میں ایک ضلع ہے۔ اس کی شہرت کے بنیادی محرک فلم اسٹوڈیوز اور فلمی ستارے ہیں۔ ہالی ووڈ اپنی فلموں کی کامیابی کی وجہ سے پوری دنیا میں مشہور ہے۔ اس نے کچھ ایسی فلمیں بنائی ہیں جنہیں ہر زمانے کی کامیاب ترین فلم کا درجہ حاصل ہےہیں۔ ان میں ٹف، اوتار، ٹائی ٹینیک، دی اوینجر، ہیری پوٹر، آئرن مین، ٹرانسفرمر، دی لارڈ آف رنگز، سکائی فال، دی ڈارک نائٹ اور جیوراسک سیریز شامل ہیں۔

اسٹوڈیو کے ذمہ داران کے حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ آن لائن اِن فلموں کو اسٹریمنگ ویب سائٹ 'ایچ بی او میکس' پر ریلیز کیا جائے گا، جس کے کچھ دن بعد حالات کے پیش نظر ان فلموں کو سینما ہالوں میں بھی ریلیز کیا جائے گا۔ ابتدائی طور پر یہ نظم سال 2021 کے لیے ہے، جس میں 'وارنر برادرز' کی جانب سے بنائی گئی سبھی فلمیں پہلے ایچ بی او میکس پر ریلیز کی جائیں گی۔ بعد میں حسب حالات انہیں سینماہالوں میں بھی ریلیز کیا جائے گا۔

جہاں تک اسٹریمنگ ویب سائٹ 'ایچ بی او میکس' کی سہولت کا تعلق ہے تو یہ صرف امریکہ میں ہی دستیاب ہے۔ دنیا کے دیگر ملکوں میں اسٹوڈیوز کو اپنی فلمیں سینماہالوں میں ہی ریلیز کرنا پڑے گا۔ ہالی ووڈ کی فلمیں دوسرے ملکوں میں ریلیز ہونے سے پہلے فلم پہلے آن لائن ریلیز کی جائیں گی۔وارنر برادرز کی کوئی دو درجن کے قریب 2021 میں فلمیں ریلیز ہونی ہیں جن میں میگا بجٹ فلمیں بھی شامل ہیں۔

اس سال ویسے بھی کورونا کے باعث تھیٹروں کو بند کر دینے سے فلموں کو آن لائن دیکھے جانے کے رجحان میں اضافہ ہوا ہے اور اسٹریمنگ ویب سائٹ بھی اسی موقع کا فائدہ اٹھا کر زیادہ سے زیادہ فلمیں ریلیز کرنا چاہتی ہیں۔

وارنر برادرز کی طرف سے اپنی فلموں کو آن لائن ریلیز کئے جانے کے اعلان کے بعد سمجھا جاتا ہے کہ دوسرے فلم اسٹوڈیوز بھی اپنی فلموں کو نیٹ فلیکس سمیت دیگر آن لائن پلیٹ فارمز پر ریلیز کرنے کا اعلان کرسکتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details