اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

Tom Cruise birthday: خطرناک اسٹنٹ اور منفرد اداکاری سے دل جیتنے والا اداکار - urdu news hollywood

ہالی وڈ کے مشہور و معروف اداکار ٹام کروز اپنی بہترین اداکاری کے ذریعے اپنے مداحوں کا دل جیت لیتے ہیں۔ فلموں میں ان کے خطرناک اسٹنٹ کے مداح دیوانے ہیں۔ آج ٹام کروز کی سالگرہ ہے۔

famous hollywood actor tom cruise birthday
ٹام کروز

By

Published : Jul 3, 2021, 2:19 PM IST

تین جولائی 1962 کو نیو یارک کے سریکس میں پیدا ہونے والے ٹام کروز 59 برس کے ہو گئے ہیں حالانکہ ٹام کروز اس عمر میں بھی سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے اداکاروں میں سے ایک ہیں۔

دیکھیں ویڈیو

انہوں نے مشن امپاسبل کی سیریز میں بہترین اداکاری کے ذریعے منفرد شناخت بنائی ہیں۔ 1996 کے بعد 2000، 2006، 2011 اور 2018 میں مشن امپاسبل کے کئی پارٹ ریلیز ہو چکے ہیں۔ اب اس کا اگلا پارٹ بھی ریلیز ہونے والا ہے۔ ٹام کروز نے ان سبھی سیریز میں بہترین اداکاری سے مداحوں کا دل جیت لیا ہے۔

ٹام کروز

ٹام کروز فلم ٹاپ گن سے مشہور ہوئے جس نے باکس آفس پہ 176 ملین ڈالرز کا کاروبار کیا تھا۔

ٹام کروز

اس کے علاوہ انھیں جیری میگ وائر، بورن آن دی فورتھ آف جولائی، میگنولیا اور اے فیو گڈ مین میں بہترین اداکاری کی وجہ سے کافی مقبولیت حاصل ہوئی۔

ٹام کروز

اپنی بہترین اداکاری کے دم پر ٹام کروز تین گولڈن گلوب ایوارڈ حاصل کر چکے ہیں اور تین بار اکیڈمی ایوارڈ کے لیے نامینیٹ ہو چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:ٹام کروز کی فلم مشن امپاسبل کے لئے کورونا وائرس سے پاک گاؤں کی تیاری

منفرد اداکاری، خطرناک اسٹنٹ کی وجہ سے مداحوں کو اپنا دیوانہ بنانے والےٹام کروز کے آج دنیا بھر میں لاکھوں دیوانے ہیں۔

ٹام کروز

ABOUT THE AUTHOR

...view details