امریکی ادکارہ ایلن پومپیؤ پروگرام گرے ایناٹومی میں ڈاکٹر مریڈتھ گرے کے نام سے مشہور ہیں، انہوں نے کہا کہ شو کے اگلے ایپیسوڈس میں سے ایک ایپیسوڈ کورونا وائرس پر بھی بنایا جا سکتا ہے۔
ایلن پومپیؤ نے پروگرام گرے اناٹومی کے اب تک کے سارے 16 سیزن میں کام کیا ہے، کورونا وائرس کی وجہ سے پروگرام کے کچھ ایپیسوڈس شوٹ نہیں ہو پائے ہیں۔ ڈرامے کے 16ویں سیزن کے آخری چار ایپیسوڈس شوٹ نہیں ہو پائے ہیں۔
پومپیؤ سے پوچھا گیا کہ کیا گرے اناٹومی پروگرام کے اگلے سیزن میں ہم کورونا وائرس پر ایک ایپیسوڈ دیکھ سکتے ہیں، پومیو نے کہا 'میں نہیں جانتی، لیکن میں نے سوچا ہے کہ ایسا ممکن ہے'۔