اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

زندہ رہنے پر ان کی حوصلہ افزائی کیوں نہیں کی جاتی: زرین خان

اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے متعدد دن گزر جانے کے بعد اداکارہ زرین خان نے موجودہ حالات کے تناظر میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اداکارہ نے غم و غصہ کے ساتھ لوگوں سے سوال کیا کہ کسی ماہر انسان کی پہچان ذہنی طور پر بیمار شخص کے طور پر کیوں کی جاتی ہے، دنیا اتنی ظالم کیوں ہے۔

By

Published : Jun 25, 2020, 2:40 PM IST

زندہ رہنے پر ان کی حوصلہ افزائی کیوں نہیں کرتے:زرین خان
زندہ رہنے پر ان کی حوصلہ افزائی کیوں نہیں کرتے:زرین خان

اداکارہ زرین خان نے بدھ کے روز اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے پوچھا کہ زندہ لوگوں کی حوصلہ افزائی کیوں نہیں کی جاتی ہے۔

انہوں نے لکھا کہ اس وقت مرے ذہن میں بہت سارے 'کیوں' سامنے آرہے ہیں۔دنیا کو اپنی قیمت بتانے کے لیےانسان کو کیوں مرنا پڑتا ہے۔کیوں زندہ رہنے پر ان کی حوصلہ افزائی نہیں کی جاتی، جتن موت کے بعد کی جاتی ہے۔کیوں لوگوں کو کسی کے زندگی کی پرواہ نہیں کی جاتی ہے، وہیں موت کے بعد اس پر سب اپنے خیالات اور رائے ظاہر کرنے شروع کردیتے ہیں۔کیوں ایک ذہین شخص کی شناخت ذہنی مریض کے طور پر کی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کیوں سوشل میڈیا آپ کی خوشی اور آپ غم کو پہنچاننے والا ایک آلہ بن جاتا ہے۔کیوں دنیا اتنی ظالم ہوجاتی ہے، کیوں کسی شخص کی موت بس ایک ٹی آر پی اور کاروبار کا حصہ بن کر رہ گئی ہے، کیوں ، کیوں، آخر کیوں۔

اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے کچھ دنوں بعد زرین کی یہ پوسٹ سامنے آئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details