ایل جی بی ٹی کیو موضوع پر مبنی فلم ہم بھی اکیلے تم بھی اکیلے کو کووڈ 19 لاک ڈاؤن کے درمیان سنیما ہال میں ریلیز ہونے کے بجائے ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر ریلیز کیا جائے گا۔ فلم میں زرین خان اور انشومن جھا مرکزی کردار میں ہیں۔
انسٹاگرام میں ویر کی اداکارہ نے لکھا کہ جب ایک ہم جنس لڑکا، ہم جنس لڑکی روڈ ٹرپ پر جاتے ہیں۔ آپ کو کیا لگتا ہے کہ آگے کیا ہوگا؟ ہم بھی اکیلے تم بھی اکیلے۔ ویر اور مانسی کی طرف سے تفاخر کا مہینہ مبارک باد۔
انہوں نے لکھا کہ چونکہ ہم جون میں اپنی اس دوستی کے سفر کو سنیما ہال میں ریلیز نہیں کر سکتے لیکن ہم جلد ہی آپ سے ڈیجیٹلی ملیں گے۔