اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

'بالی وڈ میں آپ باصلاحیت ہیں تب بھی پیچھے ہیں' - معروف اداکار منوج واجپئی

معروف اداکار منوج واجپئی نے فلم انڈسٹری میں اقربا پروری (نیپوٹزم) کے بارے میں کہا کہ بالی وڈ میں آپ باصلاحیت ہیں تو بھی پیچھے ہیں۔

manoj
manoj

By

Published : Jun 26, 2020, 2:31 PM IST

منوج واجپئی نے بالی ووڈ میں اقربا پروری کے موضوع پر جاری بحث پر اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے۔انہوں نے کہا ’دنیا غیرجانبدار نہیں ہے، میں یہ بات 20 برسوں سے کہہ رہا ہوں، ہماری انڈسٹری میں باصلاحیت اداکار ہیں لیکن انہیں صحیح مقام نہیں مل پا رہا ہے، یہاں آپ باصلاحیت ہیں تب بھی آپ پیچھے ہیں کیوں کہ آپ کو لوگ بھگانے اور نظر انداز کرنے کی کوشش کریں گے‘۔

منوج واجپئی نے کہا 'ہمارے خیالات اور اقدار میں کہیں نہ کہیں خامی ہے، جب ہم ہنر دیکھتے ہیں تو ہم اسے نظر انداز کرنا چاہتے ہیں یا پھر اسے دور کردیتے ہیں'۔

انہوں نے کہا 'ہمارے اقدار بہت کھوکھلے ہیں۔ اگر آپ میں صلاحیت نہیں ہے اور آپ کو یہ جگہ مل گئی ہے تو آپ اپنے آپ کو خوش قسمت سمجھئے۔ کیونکہ اپنے اصولوں کے تیئں یہ انڈسٹری بہت پیچھے ہے'۔

انہوں نے کہا 'انجینئرنگ کے امتحان میں تو طلباء اپنی صلاحیت سے سرفہرست مقام حاصل کرلیتے ہیں لیکن بالی ووڈ انڈسٹری میں اگر آپ باصلاحیت ہیں تو بھی آپ پیچھے ہیں'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details