اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

عالمی یوم تھیئٹر : انوپم اور نینا نے اپنی پرانی تصویریں شیئر کی

بالی وڈ کے معروف ادکار انوپم کھیر اور مشہور اداکارہ نینا گپتا جب تھیئٹر کیا کرتے تھے تب کی تصویریں انہوں نے عالمی یوم تھیئٹر کے موقع پر شیئر کی۔

neena gupta anupam

By

Published : Mar 27, 2020, 5:25 PM IST

ہر برس 27 مارچ کو عالمی یوم تھیئٹر منایا جایا ہے، لوگوں میں تھیئٹر کی اہمیت عام کرنے کے لیے اسے تہوار کی طرح منایا جاتا ہے، لیکن اس بار کورونا وائرس کی وجہ سے عالمی یوم تھیئٹر کی تقریب نہ ہو سکی۔

عالمی یوم تھیئٹر کے موقع پر بھارت کے معروف ادکار انوپم کھیر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے اکاونٹ میں پوسٹ کیا 'میں فلموں میں اتنی دیر تک نہیں چل پاتا اگر میں نے مسلسل تھیئٹر نہ کیا ہوتا، اسلیے میں آج عالمی یوم تھیئٹر کے دن اپنے سبھی استاد، ساتھیوں، ٹیکنیشیئنس اور مداحوں کو ان کے پیار اور ساتھ کے لیے شکریہ ادا کرتا ہوں'۔

وہیں اداکارہ نینا گپتا نے بھی اس دن پر اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر انوپم کھیر کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی، نینا نے تصویر کی کیپشن میں لکھا ''میرا وہ مطلب نہیں تھا''، آج عالمی یوم تھیئٹر ہے'۔

انوپم کھیر اور نینا گپتا نے اپنا پہلا شو 'کچھ بھی ہو سکتا ہے' 8 اگست 2005 میں کیا تھا۔ اس کے بعد یہ دونوں سنہ 2015 میں شو 'میرا وہ مطلب نہیں تھا' میں ایک ساتھ ادکاری کرتے نظر آئے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details