برسوں سے خواتین کو ہر شعبہ میں امتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ایسے ہی جب ہم فلم بنانے کے ہنر کے بارے میں سوچتے ہیں تو ہمارے ذہن میں کسی مرد ہدایتکار کا ہی چہرہ ابھر کر آتا ہے۔ مردوں نے برسوں سے فلم ہدایتکاری کی دنیا میں راج کیا ہے لیکن کچھ خواتین ایسی ہیں جنہوں نے مردوں کے شانہ باشانہ چل کر نہ صرف فلموں کی ہدایتکاری کی بلکہ ان کے مقابلے میں بہتر فلمیں بھی دی۔ Best Bollywood Women Directors
ان خواتین ہدایتکار نے اپنی فلموں میں خواتین کی زندگی کے جدوجہد کو نہ صرف دکھایا بلکہ بالی ووڈ میں خواتین کے روایتی کردار ادا کرنے کی پابندی کو بھی ختم کردیا۔اس عالمی یوم خواتین کے موقع پر ہم انہی خواتین ہدایتکار کے بارے میں بات کریں گے۔
1۔ زویا اختر
زویا اختر ایک اسکرین رائٹر اور ہدایتکار ہیں۔ انہوں نے لک بائی چانس، دل دھڑکنے دو، زندگی نہ ملے گی دوبارہ اور گلی بائی جیسی فلموں کی ہدایتکاری کی ہے۔ ان کی فلموں میں دوستی، پیار اور ڈرامہ سب دیکھنے کو ملے گا۔ اس کے علاوہ جس طرح سے یہ اپنی فلموں میں خواتین کے کردار کو دکھاتی ہیں وہ لاجواب ہوتا ہے۔ چاہے وہ فلم دل دھڑکنے دو میں شیفالی شاہ اور پرینکا چوپڑا کا کردار ہو یا گلی بائی میں عالیہ بھٹ کا کردار ہو۔
2۔ لینا یادو
سال 2016 میں ریلیز ہوئی فلم پارچڈ کی ہدایتکار لینا یادو کا نام ہم سب جانتے ہوں گے۔ لینا یادو پروڈیوسر، ہدایتکار اور اسکرین رائٹر بھی ہیں۔ انہوں نے فلم شبد سے فلمی دنیا میں قدم رکھا تھا۔ انہوں نے تین پتی، پارچڈ اور راجما چاول جیسی بہترین فلموں کی ہدایتکاری کی ہیں۔ لیکن فلم پارچڈ ان کی اب تک کی بہترین فلموں سے ایک سمجھی جاتی ہے۔ اس فلم میں انہوں نے دیہی علاقے کے چار خواتین کے جدوجہد کو بڑے پردے پر اتارا ہے۔
3۔ میرا نائر
میرا نائر کسی تعریف کی محتاج نہیں ہے۔ میرا ایک ایسی ہدایتکار ہیں جنہوں نے ہالی ووڈ میں بھی اپنا لوہا منوایا ہے۔ انہوں نے میسیسپی مصالحہ، کاما سترا: اے ٹیل آف لوو، دا نیم سیک، مان سون ویڈنگ، سلام ممبئی جیسی فلموں کی ہدایتکاری کی ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے نیٹفلکس ویب سیریز اے سوٹیبل بائے کی بھی ہدایتکاری کی ہے
4۔ گوری شندے