ریا نے حالانکہ سوشانت کےوالد کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پٹنہ میں درج مقدمہ مہاراشٹر منتقل کیا جانا چاہئے۔ یہ تحریری دلیل وکیل کیشوموہن نے تیار کی ہے جبکہ سینیئر وکیل منندر سنگھ نے عدالت عظمی کے حوالے کیا ہے۔
بہار حکومت نے سپریم کورٹ میں تحریری دلیل میں کہا ہے کہ مہاراشٹر پولس نے سیاسی دباؤ کی وجہ سے ابھی تک ایف آئی آر درج نہیں کی ہے اور نہ ہی اس نے بہار حکومت کو جانچ میں تعاون کیا۔ اس نے کہا کہ اس کی سفارش پر جانچ سی بی آئی کے حوالے کی جا چکی ہے ایسے میں ریا چکرورتی کی عذرداری غیر موثر ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ریا چکرورتی کے بعد ان کے بھائی ای ڈی آفس میں طلب
بہار حکومت کا کہنا ہے کہ سوشانت کی موت کے بعد پولس افسر کے ذریعہ ضابطہ فوجداری (سی آر پی سی) کے سیکشن 154 کے تحت ایف آئی آر درج کیا جانا ضروری ہے۔ ممبئی پولس کی ’مبینہ جانچ‘ ویلڈ یا سی آر پی سی کے التزامات کے موافق نہیں ہے۔