اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

انوشکا شیٹی کی پربھاس کو سالگرہ کی مبارکباد

ساؤتھ فلم انڈسٹری کے مشہور اداکار پربھاس کی سالگرہ کے موقع پر ان کی سب سے قریبی دوست انوشکا شیٹی نے انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔ انوشکا اور پربھاس کی جوڑی کو بڑے پردہ پر خوب پسند کیا جاتا رہا ہے، دونوں نے دنیا کی مشہور تیلگو فلم باہوبلی میں شاندار اداکاری کرکے خوب پذیرائی حاصل کی ہے۔

انوشکا شیٹی کا پربھاس کو سالگرہ کی مبارکباد
انوشکا شیٹی کا پربھاس کو سالگرہ کی مبارکباد

By

Published : Oct 23, 2021, 12:54 PM IST

ایکشن ہیرو کے نام سے مشہور پربھاس نے باہوبلی اور ساہو جیسی دلکش فلموں میں اداکاری کی ہے، ان کی فلموں اور کردار کو ملنے والی مقبولیت نے ان کے شبیہ کو 'پین انڈیا اسٹار' کے طور پر ابھارا ہے۔ خاص طور پر پربھاس کی سالگرہ کے موقع پر مداحوں میں الگ جوش و خروش نظر آتا ہے۔

پربھاس آج اپنی 42ویں سالگرہ منارہے ہیں اور سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں کے جانب سے انہیں خوب مبارکباد بھی مل رہی ہے۔ وہیں اداکار پربھاس کی سب سے قریبی دوست انوشکا شیٹی نے بھی اس خاص موقع پر انہیں مبارکباد پیش کی ہے۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے ایک مختصر اور پیارا سا نوٹ بھی لکھا ہے، جو سب کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

انوشکا نے پوسٹ میں لکھا ہے کہ ' سالگرہ کی بہت مباکباد، میری خواہش ہے کہ تمہیں زندگی میں صرف بہترین چیزیں ملیں اور تمہاری کہانی پوری دنیا کے لوگوں کے دلوں تک پہنچے۔ خوشی اور کامیابی تمہاری قدم چومے۔

واضح رہے کہ پربھاس اور انوشکا کی جوڑی کو بڑے پردے پر خوب پسند کیا جاتا ہے۔ ان دونوں نے مشہور تیلگو فلم باہوبلی میں ایک ساتھ اداکاری کی ہے۔ فلم مرچی میں بھی ان کی جوڑی کو خوب پسند کیا گیا تھا۔ پربھاس اور انوشکا جلد ہی فلم بلا میں ایک ساتھ نظر آنے والے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details