94 واں اکیڈمی ایوارڈ (آسکر 2022) کو منعقد ہوئے دو دن ہوگئے ہیں لیکن اس کے بعد بھی وہ سرخیوں میں بنا ہوا ہے۔ اس کی وجہ ہالی ووڈ سپر اسٹار ول اسمتھ کا وہ تھپڑ ہے، جنہوں نے انٹرٹینمنٹ کی دنیا کے سب سے بڑے ایوارڈ شو میں ایک کامیڈین کو اسٹیچ پر چڑھ کر مارا تھا۔ یہ خبر پوری دنیا میں آگ کی طرح پھیل گئی۔ سوشل میڈیا پر بھی کئی لطیفے بنائے جاچکے ہیں۔ وہیں ول اسمتھ نے اپنے حرکت پر شرمندگی ظاہر کرتے ہوئے کامیڈین کرس راک سے معافی بھی مانگ لی ہے۔ اب اس واقعہ کا مرکزی کردار یعنی ول اسمتھ کی اہلیہ جاڈا پنکیٹ نے بھی اس پورے معاملے میں اپنی خاموشی توڑ دی ہے۔ Jada Reaction on Will Smith slapping Chris Rock
جاڈا پنکیٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کیا ہے۔ یہ پوسٹ اب ول کی تھپڑ کی طرح پورے انٹرنیٹ میں وائرل ہو رہا ہے۔ انھوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ 'یہ شفا کا موسم ہے اور اسی لیے میں یہاں ہوں۔' واضح رہے کہ آسکر ایوارڈز میں جب ول نے کرس راک کو تھپڑ مارا تھا تب انہوں نے اس پر اپنا کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا تھا۔ Will Smith Slapping Chris Rock