اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

Will Smith Apology: ول اسمتھ نے آخر کار کرس راک سے معافی مانگی

ول اسمتھ نے انسٹاگرام میں ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کرس راک سے معافی مانگی ہے۔ انہوں نے اس پوسٹ میں لکھا کہ میں عوامی طور پر آپ سے معافی مانگنا چاہوں گا، کرس،" اور پوسٹ کے آخر میں انہوں نے لکھا ' میں ابھی بھی سیکھ رہا ہوں'۔ Will Smith Apologizes To Chris Rock

ول اسمتھ نے آخر کار کرس راک سے معافی مانگی
ول اسمتھ نے آخر کار کرس راک سے معافی مانگی

By

Published : Mar 29, 2022, 11:57 AM IST

Updated : Mar 29, 2022, 2:30 PM IST

گزشتہ روز منعقدہ 94ویں اکیڈمی ایوارڈز میں ول اسمتھ نے بہترین اداکار کا آسکر ایوارڈ لینے سے پہلے شو کی میزبانی کر رہے کرس راک کو مکا مارا تھا۔ کرس راک کے ذریعہ ول کی بیوی جاڈا پنکٹ کا مذاق اڑایا گیا تھا، جس سے ناراض ہو کر ول نے یہ قدم اٹھایا۔ لیکن جب ول اسمتھ کو بہترین اداکار کے آسکر ایوارڈ سے نوازا گیا تب انہوں نے اپنی تقریر میں اکیڈمی سے تو معافی مانگی، لیکن کرس راک کا ذکر نہیں کیا۔ آج اداکار نے انسٹاگرام میں ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کرس راک سے معافی مانگی ہے۔ Will Smith Apologizes Chris Rock

ول اسمتھ کو ٹینس اسٹارز وینس اور سرینا کے والد رچرڈ ولیمز کے کردار کے لیے بہترین اداکار کا آسکر ایوارڈ ملا۔ اپنا پہلا آسکر ایوارڈ لیتے وقت ول کی آنکھیں نم تھی اور اپنے آسکر تقریر کے دوران وہ جذباتی نظر آئے۔ اگر ول اسمتھ کی یہ آسکر تقریر لوگوں کو اپنے جانب راغب کرنے میں ناکام رہی ہے تو شاید اب اداکار کے ذریعہ انسٹاگرام میں پوسٹ کیا گیا معافی نامہ سب کچھ واضح کردے گا۔ انہوں نے اس پوسٹ میں لکھا کہ میں عوامی طور پر آپ سے معافی مانگنا چاہوں گا، کرس،" اور پوسٹ کے آخر میں انہوں نے لکھا ' میں ابھی بھی سیکھ رہا ہوں'۔

ول اسمتھ نے انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ "میں آپ سے عوامی طور پر معافی مانگنا چاہتا ہوں، کرس۔ میں اپنی حد سے باہر ہوگیا تھا اور میں غلط تھا۔ میں شرمندہ ہوں اور میرے اعمال اس انسان کی طرف اشارہ نہیں کرتے جو میں اصل میں بننا چاہتا ہوں۔ محبت کی دنیا میں تشدد کی کوئی جگہ نہیں ہے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ 'تشدد اپنی تمام شکلوں میں زہریلا اور تباہ کن ہے۔ گزشتہ رات اکیڈمی ایوارڈز میں میرا برتاؤ ناقابل قبول اور ناقابل معافی تھا۔ لطیفہ کرنا نوکری کا ایک حصہ ہے، لیکن جاڈا کے طبی حالت کے بارے میں کیے گئے کو مذاق میں برداشت نہیں کرسکتا اور میں نے جذباتی طور پر اپنا رعمل ظاہر کیا۔'

واضح رہے کہ کرس راک نے ایک فلم جی آئی جین کو لے کر ول اسمتھ کی اہلیہ کا مذاق اڑایا تھا۔ انہوں نے جاڈا کے گنجے پن پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس فلم میں انہیں گنجا ہونے کی وجہ سے شامل کیا گیا تھا۔ یہ سن کر ول اسمتھ اپنے جذبات پر قابو نہیں رکھ سکے۔ ول اسمتھ اپنی کرسی سے اٹھ کر اسٹیج پر جاپہنچے اور کرس کو زور دار مکا دے مارا۔ 53 سالہ اداکار نے اپنی پوسٹ میں اکیڈمی سے ایک بار پھر معافی مانگی اور لکھا کہ "میں اکیڈمی، شو کے پروڈیوسر، تمام حاضرین اور دنیا بھر کے ان تمام فرد سے معافی مانگنا چاہوں گا جو یہ شو دیکھ رہا تھا۔ میں ویلیمس فیملی اور اپنے کنگ رچرڈ فیملی سے بھی معافی مانگنا چاہوں گا۔ مجھے افسوس ہے کہ میرے رویے سے وہ داغ پڑا گیا ہے جو ہم سب کے لیے ایک خوبصورت سفر رہا ہے۔"

انہوں نے اپنے پوسٹ کے آخری میں لکھا' میں ابھی بھی سیکھ رہا ہوں'۔ول اسمتھ کا مکمل بیان یہاں پڑھیں۔

وہیں اسٹیج سے واپس لوٹتے وقت ول نے کرس پر چیختے ہوئے کہا کہ ' میری بیوی کا نام اپنے منہ سے دوبارہ مت نکالنا۔ اس کے بعد جب انہیں بہترین اداکار کا آسکر ایوارڈ ملا تب انہوں نے روتے ہوئے کہا کہ ' میں اکیڈمی سے معافی مانگنا چاہتا ہوں۔ میں اپنے تمام ساتھی نامزد امیدواروں سے معذرت چاہتا ہوں۔ یہ ایک خوبصورت لمحہ ہے اور میں ایوارڈ جیتنے کے لیے نہیں رو رہا ہوں۔ یہ ایوارڈ جیتنے کے بارے میں نہیں ہے۔ یہ ان تمام لوگوں پر روشنی بکھیرنے کی طرح ہے۔ فن زندگی کا آئینہ ہوتا ہے۔ میں ایک پاگل باپ کی طرح لگ رہا ہوں، بالکل اسی طرح جیسا کہ لوگ رچرڈ ویلیمس کے بارے میں کہتے تھے۔ محبت آپ کو پاگل چیزیں کرنے پر مجبور کردیتی ہے'۔

مزید پڑھیں:Will Smith Punches, Oscar 2022: آسکر 2022 میں اداکار ول اسمتھ نے میزبان کو مکا مارا

Last Updated : Mar 29, 2022, 2:30 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details