آیوشمان کھرانہ آج کے دور کے مشہور بالی ووڈ اداکارؤں کی فہرست میں شامل ہیں، لیکن ایک وقت تھا، جب وہ نغمہ نگار بننے کا خواب دیکھتے تھے۔
موسیقار پلاش سین نے آیوشمان کھرانہ کے آڈیشن کے پرانے دنوں کو یاد کیا، جب وہ موسیقار بننے کا خواب دیکھا کرتے تھے۔
پلاش نے اس وقت کی ایک تصویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے، یہ تصویر تب کی ہے، جب برسوں پہلے وہ سنگر ریالٹی شو میں ملے تھے۔
یوفوریا کے مشہور موسیقار پلاش سین نے یہ بھی بتایا کہ آیوشمان یوفوریا کے لائیو شو کے لیے کیسے ان کے ساتھ سفر کرتے تھے۔
اس تصویر کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ سنہ 2003 میںایک لڑکا ایک شو میں موسیقار بننا چاہتا تھا، جہاں میں جج تھا۔اس نے اسے نہیں جیتا، لیکن اس نے میرا دل ہمیشہ کے لیے جیت لیا۔اس نے یوفوریا گگس کے لیے میرے ساتھ سفر کی اور ہمیشہ میرے قریب رہا۔ان کے لیے میری ایک ہی صلاح تھی، ہار نہ ماننا،آج وہ یقینا بھارت کے سب سے پسندیدہ اور سب سے محنتی اداکار ہیں۔ایوش، مجھے آپ پر فخر ہے۔بہت سارا پیار میرے بھائی، ہر کوئی ایمزان پرائم پر 'گلابو سیتابو' دیکھو۔