بالی ووڈ کی خوبصورت اداکارہ اروشی روتیلا آج اپنی 28 ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔ اروشی کی پیدائش 25 فروری 1994 کو اتراکھنڈ میں ہوئی۔
اروشی نے اداکار سنی دیول کی فلم ' سنگھ صاحب دی گریٹ' سے بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا۔ اپنی سالگرہ کے موقع پر اداکارہ نے سوشل میڈیا پر اپنی خوبصورت تصاویر اور ویڈیو شیئر کیے ہیں۔ اداکارہ نے سالگرہ کی مبارکباد دینے والے مداحوں کو شکریہ بھی ادا کیا ہے۔ Urvashi Rautela Shared Pictures on Birthday
اروشی نے ویڈیو اور تصویریں شیئر کرتے ہوئے اپنے مداحوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔ اداکارہ نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے اس ویڈیو اور تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ' سالگرہ کی مبارکباد دینے کے لیے آپ سب کا شکریہ'۔
اس کے علاوہ اروشی نے ایک نوٹ بھی پوسٹ شیئر کیا ہے۔ اداکارہ نے لکھا ' یہ ایک خوبصورت دن ہے، یہ ایک بہت یادگار پل ہے، میری زندگی میں جتنی خوبصورتی ہے اس کے لیے میں بہت شکرگزار ہوں۔ میں اپنے تمام مداحوں، دوست اور رشتہ داروں کو شکریہ کہنا چاہتی ہوں، جنہوں نے مجھے میرے خاص دن پر یاد کیا۔ خاص کر میں اپنے دوستوں کا شکرہ ادا کرنا چاہتی ہوں۔ مجھے جنوبی افریقہ، انگلینڈ، فرانس، کولمبیا اور کینیڈا سے مبارکباد ملی ہے، آپ سبھی کو پیار'۔