لندن میں کچھ وقت گزارنے کے بعد اداکارہ سونم کپور ممبئی واپس آگئی ہیں۔ سونم منگل کی رات کو ممبئی پہنچی ۔ ان کے ممبئی ایئر پورٹ پہنچنے کی کئی ویڈیو اور تصاویر انٹرنیٹ پر خوب وائرل ہورہی ہیں۔
سونم کے والد اور تجربہ کار اداکار انیل کپور اپنی بیٹی کو لینے ائیرپورٹ آئے تھے۔ جہاں ان دونوں کو جذباتی ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ سونم کو ایک ویڈیو کلپ میں کار میں بیٹھتے وقت روتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
مزید پڑھیں: عامر خان پروڈکشن نے لداخ میں گندگی پھیلانے والی خبروں کی تردید کی
ممبئی آنے سے پہلے سونم نے اپنے انسٹاگرام اسٹوری پر یہ بات شیئر کی تھی کہ وہ گھر آرہی ہیں۔ انہوں نے فلائٹ میں بیٹھی ہوئی ایک تصویر بھی شیئر کی تھی۔ وہیں دوسری طرف سونم کے شوہر آنند آہوجا ابھی سے اپنی بیوی کو یاد کرنا شروع کردیا ہے۔انہوں نے سونم کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ' میں ابھی سے تمہیں یاد کرنے لگا ہوں'۔
ایک سال بعد اپنے والد سے ملاقات پر سونم کپور کی آنکھیں ہوئیں نم سونم کی فلمی کیرئیر کی بات کریں تو سونم جلد ہی فلم بلائنڈ میں نظر آنے والی ہیں۔ انہوں نے اس کردار کے لیے تیاریاں بھی شروع کر دی ہے۔ یہ ایکشن تھرلر فلم کی کہانی ایک نابینا پولیس افراد کے ارد گرد گھومتی ہے جو ایک سیریل کلر کی تلاش میں ہے۔ اس فلم میں ونئے پھاٹک، پورب کوہلی اور للت دبئے نظر آئیں گے۔ یہ فلم ایک جنوبی کوریا کی فلم پر مبنی ہے جو سنہ 2011 میں ریلیز ہوئی تھی۔