اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

ارجن کپور نے اپنے پالتو جانوروں کو نہیں چھوڑنے کی اپیل کی - Arjun kapoor

اداکارہ سوناکشی سنہا کے ذریعہ پالتو جانوروں کے حفاظت کے تعلق سے اٹھائے گئے اقدامات کے بعد ادارکار ارجن کپور بھی اس مہم میں ان کے ساتھ شامل ہوگئے ہیں اور کہا ہے کہ کووڈ 19 کے لاک ڈاؤن کے دوران اپنے پالتور جانور کو ترک نہ کریں۔

ارجن کپور نے اپنے پالتو جانوروں کو نہیں چھوڑنے کی اپیل کی
ارجن کپور نے اپنے پالتو جانوروں کو نہیں چھوڑنے کی اپیل کی

By

Published : Apr 13, 2020, 9:02 PM IST

اداکار ارجن کپور نے اپنے پالتو کتے میکس کو انسٹاگرام فیملی سے متعارف کراتے ہوئے لوگوں سے اپیل کی کہ لاک ڈاؤن کے درمیان اپنے پالتو جانور کو ترک نہ کریں۔

اداکار نے انسٹاگرام میں ویڈیو پیغام پوسٹ کیا ، اس پوسٹ میں ان کے ساتھ ان کا چار سالہ پالتو کتا نظر آرہا ہے۔

انہوں نے اپنے کتے کا تعارف کراتے ہوئے ویڈیو پیغام کا آغاز کیا اور کہا کہ "وہ چار سال کا ہے اور بہت بدمعاش ہے۔ میکس کسی کی بات نہیں سنتا اور جو من کرتا ہے وہی کرتا ہے۔ دراصل، وہ کچھ کرتا ہی نہیں ہے۔"

انہوں نے مزید لکھا کہ اس کے لیے میں اور انشولا ایک پالتو جانور ہیں۔وہ ہم پر حکم کرتا ہے ۔وہ نالائق ہے لیکن وہ ہماری فیملی کا حصہ ہے۔

اس کے بعد 34 سالہ اداکار نے لوگوں سے اپیل کی کہ اپنے جانوروں کو ترک نہ کریں۔

کپور نے کہا ،ایک ایسے وقت میں جب ہمارا ملک کورونا وائرس میں مبتلا ہے۔ ایسے میں مئیں پالتو جانوروں کو سڑکوں پر چھوڑ جانے کے بارے میں سن رہا ہوں اور پڑھ رہا ہوں۔ جس سے بہت مایوس ہوں۔



انہوں نے مزید کہا ،اپنے پالتو جانوروں کو مت چھوڑیں کیونکہ وہ کبھی آپ کو نہیں چھوڑتے ہیں۔ بے آواز کی آواز بنیں اور ان سے محبت کرتے رہیں اور انہیں خراب کرتے رہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details